مواد پر جائیں

سورۃ آل عمران 3:76

یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 76 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 369، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 59 پر ہے۔

بَلَىٰۚ مَنۡ أَوۡفَىٰ بِعَهۡدِهِۦ وَٱتَّقَىٰ فَإِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلۡمُتَّقِينَ

کیوں نہیں (مواخذہ ہوگا) البتہ جو شخص اپنا قرار پورا کرے اور پرہیزگاری کرے، تو اللہ تعالیٰ بھی ایسے پرہیز گاروں سے محبت کرتاہے۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 (قرار پورا کرے) کا مطلب، وہ عہد پورا کرے جو اہل کتاب سے یا ہر نبی کے واسطے سے ان کی امتوں سے نبی (صلى الله عليه وسلم) پر ایمان لانے کی بابت لیا گیا ہے اور (پرہیزگاری کرے) یعنی اللہ تعالیٰ کے محارم سے بچے اور ان باتوں پرعمل کرے جونبی (صلی اللہ علیہ وسلم) بیان فرمائیں۔ ایسے لوگ یقیناً مواخذۂ الہٰی سے نہ صرف محفوظ رہیں گے بلکہ محبوب باری تعالیٰ ہوں گے۔

3:76 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ آل عمران
0/200
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي آل عمران 3:76 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 3:76

Al-Mukhtasar

76- معاملہ ایسے نہیں جیسے ان کا گمان ہے بلکہ یہ گناہ کا کام ہے، البتہ جس نے اللہ سے کیا ہوا عہد و پیمان پورا کیا کہ وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں پر ایمان لایا اور لوگوں سے کیے ہوئے وعدے بھی پورے کیے اور امانت ادا کی، اللہ کے حکموں کو بجا لا کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے رک کر تقویٰ اختیار کیا تو بلاشبہ اللہ تعالیٰ تقویٰ اختیار کرنے والوں کو پسند کرتا ہے اورانھیں ضرور اس پرنہایت باعزت بدلہ دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
3
الفاظ کی تعداد
9
مدینہ مصحف (604 صفحات)
59
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
59
نسخ مصحف (612 صفحات)
60
آیت 3:76 کس سورت میں ہے؟

سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.

آیت 3:76 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 3.

آیت 3:76 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 59 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 59 · نسخ مصحف (612 صفحات): 60.

آیت 3:76 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 9.

آیت 3:76 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 3:76: حروف کی تعداد 36، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 3:76 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 3:76 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 369 ہے۔

سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔

سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ آل عمران مدنی ہے۔

کیا آیت 3:76 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 3:76 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play