سورۃ آل عمران 3:97
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 97 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 390، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 62 پر ہے۔
فِيهِ ءَايَٰتُۢ بَيِّنَٰتٞ مَّقَامُ إِبۡرَٰهِيمَۖ وَمَن دَخَلَهُۥ كَانَ ءَامِنٗاۗ وَلِلَّهِ عَلَى ٱلنَّاسِ حِجُّ ٱلۡبَيۡتِ مَنِ ٱسۡتَطَاعَ إِلَيۡهِ سَبِيلٗاۚ وَمَن كَفَرَ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَنِيٌّ عَنِ ٱلۡعَٰلَمِينَ
جس میں کھلی کھلی نشانیاں ہیں، مقام ابراہیم ہے، اس میں جو آ جائے امن واﻻ ہو جاتا ہے1 اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں پر جو اس کی طرف راه پا سکتے ہوں اس گھر کا حج فرض کر دیا ہے2۔ اور جو کوئی کفر کرے تو اللہ تعالیٰ (اس سے بلکہ) تمام دنیا سے بے پرواه ہے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 اس میں قتال، خوں ریزی، شکار حتیٰ کہ درخت تک کا کاٹنا ممنوع ہے (صحيحين)
- 2 (راہ پا سکتے ہوں) کا مطلب زاد راہ کی استطاعت اور فراہمی ہے۔ یعنی اتنا خرچ کہ سفر کے اخراجات پورے ہو جائیں۔ علاوہ ازیں استطاعت کے مفہوم میں یہ بھی داخل ہے کہ راستہ پرامن ہو اور جان ومال محفوظ رہے، اسی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ صحت وتندرستی کے لحاظ سے سفر کے قابل ہو۔ نیز عورت کے لئے محرم بھی ضروری ہے۔ (فتح القدير) یہ آیت ہر صاحب استطاعت کے لئے وجوب حج کی دلیل ہے اور احادیث سے اس امر کی وضاحت ہوتی ہے کہ یہ عمر میں صرف ایک مرتبہ فرض ہے (تفسير ابن كثير)
- 3 استطاعت کے باوجود حج نہ کرنے کو قرآن نے (کفر) سے تعبیرکیا ہے جس سے حج کی فرضیت میں اور اس کی تاکید میں کوئی شبہ نہیں رہتا۔ احادیث وآثار میں بھی ایسے شخص کے لئے سخت وعید آئی ہے۔ (تفسير ابن كثير)
3:97 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:97
Al-Mukhtasar
97- اس گھر میں کئی واضح علامتیں اور نشانیاں ہیں جو اس کے شرف و فضل پر دلالت کرتی ہیں، جیسے مناسک اور مقامات۔ ان علامات میں سے وہ پتھر بھی ہے جس پر کھڑے ہو کر ابراہیم علیہ السلام نے بیت اللہ کی دیواریں تعمیر کی تھیں۔ ان میں سے ایک علامت یہ ہے کہ جو اس میں داخل ہو جائے، اس کا خوف جاتا رہتا ہے اور اسے کوئی تکلیف نہیں پہنچتی۔ مناسکِ حج کی ادائیگی کے لیے جو شخص بیت اللہ تک پہنچنے کی قدرت رکھتا ہو اس پر اللہ کے لیے بیت اللہ کا قصد کرنا فرض ہے اور جس نے فریضۂ حج کا انکار کیا تو یقیناً اللہ تعالیٰ اس کافر سے اور دیگر تمام دنیا سے بے پروا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 4
- الفاظ کی تعداد
- 25
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 62
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 62
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 63
آیت 3:97 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:97 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 4.
آیت 3:97 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 62 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 62 · نسخ مصحف (612 صفحات): 63.
آیت 3:97 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 25.
آیت 3:97 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:97: حروف کی تعداد 97، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:97 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:97 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 390 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:97 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:97 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔