سورۃ آل عمران 3:99
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 99 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 392، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 62 پر ہے۔
قُلۡ يَٰٓأَهۡلَ ٱلۡكِتَٰبِ لِمَ تَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ مَنۡ ءَامَنَ تَبۡغُونَهَا عِوَجٗا وَأَنتُمۡ شُهَدَآءُۗ وَمَا ٱللَّهُ بِغَٰفِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُونَ
ان اہل کتاب سے کہو کہ تم اللہ تعالیٰ کی راه سے لوگوں کو کیوں روکتے ہو؟ اور اس میں عیب ٹٹولتے ہو، حاﻻنکہ تم خود شاہد ہو1 ، اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال سے بے خبر نہیں.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی تم جانتے ہو کہ یہ دین اسلام حق ہے، اس کے داعی اللہ کے سچے پیغمبر ہیں کیونکہ یہ باتیں ان کتابوں میں درج ہیں جو تمہارے انبیاء پر اتریں اور جنہیں تم پڑھتے ہو۔
3:99 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:99
Al-Mukhtasar
99- اے نبی( صلى اللہ عليہ وسلم )! کہہ دیں: اے اہلِ کتاب، یہود و نصاریٰ! تم لوگوں میں سے اس شخص کو جو اللہ پر ایمان لایا، اللہ کے دین سے کیوں روکتے ہو؟ تم اللہ کے دین کو حق سے باطل کی طرف اور اس کے پیروکاروں کو ہدایت سے ہٹا کر گمراہی کی طرف لگانا چاہتے ہو، حالانکہ تم اس بات کے گواہ ہو کہ یہ دین سچا ہے اور جو کچھ تمھاری کتابوں میں ہے، اس کی تصدیق کرتا ہے۔ جو کفریہ اعمال تم کر رہے ہو، اللہ تعالیٰ ان سے غافل نہیں اور تمھارا اللہ کی راہ سے روکنا بھی اس کے علم میں ہے۔ عنقریب وہ تمھیں اس کا بدلہ دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 4
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 62
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 62
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 63
آیت 3:99 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:99 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 4.
آیت 3:99 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 62 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 62 · نسخ مصحف (612 صفحات): 63.
آیت 3:99 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 3:99 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:99: حروف کی تعداد 75، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:99 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:99 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 392 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:99 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:99 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔