مواد پر جائیں

سورۃ النحل 16:75

یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 75 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1976، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 275 پر ہے۔

۞ ضَرَبَ ٱللَّهُ مَثَلًا عَبۡدٗا مَّمۡلُوكٗا لَّا يَقۡدِرُ عَلَىٰ شَيۡءٖ وَمَن رَّزَقۡنَٰهُ مِنَّا رِزۡقًا حَسَنٗا فَهُوَ يُنفِقُ مِنۡهُ سِرّٗا وَجَهۡرًاۖ هَلۡ يَسۡتَوُۥنَۚ ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِۚ بَلۡ أَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ

اللہ تعالیٰ ایک مثال بیان فرماتا ہے کہ ایک غلام ہے دوسرے کی ملکیت کا، جو کسی بات کا اختیار نہیں رکھتا اور ایک اور شخص ہے جسے ہم نے اپنے پاس سے معقول روزی دے رکھی ہے، جس میں سے وه چھپے کھلے خرچ کرتا ہے۔ کیا یہ سب برابر ہوسکتے ہیں1 ؟ اللہ تعالیٰ ہی کے لیے سب تعریف ہے، بلکہ ان میں سے اکثر نہیں جانتے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 بعض کہتے ہیں کہ یہ غلام اور آزاد کی مثال ہے کہ پہلا شخص غلام اور دوسرا آزاد ہے۔ یہ دونوں برابر نہیں ہو سکتے بعض کہتے ہیں کہ یہ مومن اور کافر کی مثال ہے۔ پہلا کافر اور دوسرا مومن ہے۔ یہ برابر نہیں۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ اللہ تعالٰی اور اصنام (معبودانِ باطلہ) کی مثال ہے، پہلے سے مراد اصنام اور دوسرے سے اللہ ہے۔ یہ دونوں برابر نہیں ہو سکتے مطلب یہی ہے کہ ایک غلام اور آزاد، باوجود اس بات کے کہ دونوں انسان ہیں، دونوں اللہ کی مخلوق ہیں اور بھی بہت سی چیزیں دونوں کے درمیان مشترکہ ہیں، اس کے باوجود رتبہ اور شرف اور فضل و منزلت میں تم دونوں کو برابر نہیں سمجھتے تو اللہ تعالٰی اور پتھر کی ایک مورتی یا قبر کی ڈھیری، یہ دونوں کس طرح برابر ہو سکتے ہیں؟

16:75 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النحل
0/128
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النحل 16:75 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 16:75

Al-Mukhtasar

75- اللہ پاک نے مشرکوں کے رد کے لیے ایک مثال بیان کی ہے: ایک غلام ہے جو دوسرے کی ملکیت ہے، اسے کسی چیز کا اختیار نہیں اور اس کے پاس خرچ کرنے کے لیے بھی کچھ نہیں اور دوسرا آزاد شخص ہے جسے ہم نے اپنے پاس سے حلال رزق وافر عطا کر رکھا ہے۔ وہ اپنی مرضی سے اس میں تصرف کرتاہے۔ وہ اس میں سے جو چاہتا ہے، چپکے سے بھی خرچ کرتا ہے اور علانیہ بھی۔ یہ دونوں آدمی برابر نہیں ہوسکتے، پھر تم اللہ تعالیٰ جو کائنات کا مالک اور اپنی مرضی سے اپنی ملکیت میں تصرف کرنے والا ہے، کے درمیان اور اپنے بے بس بتوں کے درمیان کیسے برابری کرتے ہو؟! ہر قسم کی ثناء و تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جو تعریف کے لائق ہے لیکن اکثر مشرک یہ نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ الوہیت میں یکتا ہے اور اکیلا ہی عبادت کا حقدار ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
14
الفاظ کی تعداد
27
مدینہ مصحف (604 صفحات)
275
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
275
نسخ مصحف (612 صفحات)
276
آیت 16:75 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.

آیت 16:75 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 14.

آیت 16:75 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 275 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 275 · نسخ مصحف (612 صفحات): 276.

آیت 16:75 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 27.

آیت 16:75 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 16:75: حروف کی تعداد 101، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 16:75 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 16:75 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,976 ہے۔

سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔

سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النحل مکی ہے۔

کیا آیت 16:75 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 16:75 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play