مواد پر جائیں

سورۃ النساء 4:140

یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 140 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 633، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 100 پر ہے۔

وَقَدۡ نَزَّلَ عَلَيۡكُمۡ فِي ٱلۡكِتَٰبِ أَنۡ إِذَا سَمِعۡتُمۡ ءَايَٰتِ ٱللَّهِ يُكۡفَرُ بِهَا وَيُسۡتَهۡزَأُ بِهَا فَلَا تَقۡعُدُواْ مَعَهُمۡ حَتَّىٰ يَخُوضُواْ فِي حَدِيثٍ غَيۡرِهِۦٓ إِنَّكُمۡ إِذٗا مِّثۡلُهُمۡۗ إِنَّ ٱللَّهَ جَامِعُ ٱلۡمُنَٰفِقِينَ وَٱلۡكَٰفِرِينَ فِي جَهَنَّمَ جَمِيعًا

اور اللہ تعالیٰ تمہارے پاس اپنی کتاب میں یہ حکم اتار چکا ہے کہ تم جب کسی مجلس والوں کو اللہ تعالیٰ کی آیتوں کے ساتھ کفر کرتے اور مذاق اڑاتے ہوئے سنو تو اس مجمع میں ان کے ساتھ نہ بیٹھو! جب تک کہ وه اس کے علاوه اور باتیں نہ کرنے لگیں، (ورنہ) تم بھی اس وقت انہی جیسے ہو1 ، یقیناً اللہ تعالیٰ تمام کافروں اور سب منافقوں کو جہنم میں جمع کرنے واﻻ ہے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی منع کرنے کےباوجود اگر تم ایسی مجلسوں میں، جہاں آیات الٰہی کا استہزا کیا جاتا ہو بیٹھو گے اور اس پر نکیر نہیں کرو گے تو پھر تم بھی گناہ میں ان کے برابر ہوگے۔ جیسے ایک حدیث میں آتا ہے کہ جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے، وہ اس دعوت میں شریک نہ ہو جس میں شراب کے دور چلے۔ (مسند أحمدجلد 1 ص 20، جلد 3 ص 339) اس سے معلوم ہوا کہ ایسی مجلسوں اور اجتماعات میں شریک ہونا، جن میں اللہ ورسول (صلى الله عليه وسلم) کے احکام کا قولاً یا عملاً مذاق اڑایا جاتا ہو، جیسے آج کل امرا، فیشن ایبل اور مغرب زدہ حلقوں میں بالعموم ایسا ہوتا ہے یا شادی بیاہ اور سالگرہ وغیرہ کی تقریبات میں کیا جاتا ہے، سخت گناہ ہے «إِنَّكُمْ إِذًا مِثْلُهُمْ» کی وعید قرآنی اہل ایمان کے اندر کپکپی طاری کر دینے کے لئے کافی ہے بشرطیکہ دل کے اندر ایمان ہو۔

4:140 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النساء
0/176
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النساء 4:140 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 4:140

Al-Mukhtasar

140- اور اے مومنو! اللہ تعالیٰ نے تم پر قرآن کریم میں نازل کیا ہے کہ جب تم کسی مجلس میں بیٹھو اور کسی آدمی سے سنو کہ وہ قرآن کی آیات کا انکار کر رہا ہے یا ان کا مذاق اڑا رہا ہے تو تم پر فرض ہے کہ اس مجلس کو فوراً چھوڑ دو اور ایسے لوگوں کے ساتھ بیٹھنا ترک کر دو۔ ہاں، اگر وہ اللہ کی آیات کے ساتھ کفر و مذاق والی باتیں چھوڑ دیں تو پھر ان کے ساتھ بیٹھ سکتے ہو۔ اگر تم اس وقت ان کے ساتھ بیٹھے جب وہ اللہ کی آیات کا انکار کر رہے تھے اور ان کا مذاق اڑا رہے تھے تو تم بھی ایسی باتیں سننے کے بعد اللہ کے حکم کی مخالفت میں انھی کی طرح ہو جاؤ گے کیونکہ تم نے بھی ان کے ساتھ بیٹھ کر اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی ہے جیسے انھوں نے کفر کر کے اللہ کی نافرمانی کی۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ ضرور ان منافقوں کو قیامت کے دن کافروں کے ساتھ جہنم کی آگ میں جھونک دے گا جو اسلام کا اظہار کر کے دلوں میں کفر رکھتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
5
الفاظ کی تعداد
33
مدینہ مصحف (604 صفحات)
100
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
100
نسخ مصحف (612 صفحات)
101
آیت 4:140 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.

آیت 4:140 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 5.

آیت 4:140 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 100 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 100 · نسخ مصحف (612 صفحات): 101.

آیت 4:140 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 33.

آیت 4:140 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 4:140: حروف کی تعداد 134، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 4:140 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 4:140 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 633 ہے۔

سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔

سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النساء مدنی ہے۔

کیا آیت 4:140 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 4:140 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play