مواد پر جائیں

سورۃ الرعد 13:15

یہ سورۃ الرعد کی 43 آیات میں سے آیت 15 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1722، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 251 پر ہے۔

وَلِلَّهِۤ يَسۡجُدُۤ مَن فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ طَوۡعٗا وَكَرۡهٗا وَظِلَٰلُهُم بِٱلۡغُدُوِّ وَٱلۡأٓصَالِ۩

اللہ ہی کے لئے زمین اور آسمانوں کی سب مخلوق خوشی اور ناخوشی سے سجده کرتی ہے اور ان کے سائے بھی صبح وشام.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس میں اللہ تعالٰی کی عظمت و قدرت کا بیان ہے کہ ہرچیز پر اس کا غلبہ ہے اور ہرچیز اس کے ما تحت اور اس کے سامنے سجدہ ریز ہے، چاہے مومنوں کی طرح خوشی سے کریں یا مشرکوں کی طرح ناخوشی سے۔ اور ان کے سائے بھی صبح و شام سجدہ کرتے ہیں۔ جیسے دوسرے مقام پر فرمایا۔ «اَوَلَمْ يَرَوْا اِلٰى مَا خَلَقَ اللّٰهُ مِنْ شَيْءٍ يَّتَفَيَّؤُا ظِلٰلُهٗ عَنِ الْيَمِيْنِ وَالشَّمَاۗىِٕلِ سُجَّدًا لِّلّٰهِ وَهُمْ دٰخِرُوْنَ» (النحل:48) ”کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے جو چیز بھی پیدا کی ہے ان کے سائے داہنے اور بائیں سے اللہ کو سجدہ کرتے ہوئے ڈھلتے ہیں اور وہ عاجزی کرتے ہیں“۔ اس سجدے کی کیفیت کیا ہے؟ یہ اللہ تعالٰی بہتر جانتا ہے یا دوسرا مفہوم اس کا یہ ہے کہ کافر سمیت تمام مخلوق اللہ کے حکم کے تابع ہے کسی میں اسی سے سرتابی کی مجال نہیں اللہ تعالٰی کسی کو صحت دے بیمار کرے غنی کر دے یا فقیر بنا دے زندگی دے یا موت سے ہمکنار کرے ان تکوینی احکام میں کسی کافر کو بھی مجال انکار نہیں۔

13:15 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الرعد
0/43
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الرعد 13:15 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 13:15

Al-Mukhtasar

15- آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہیں سبھی اکیلے اللہ کے حضور سجدے کے لیے جھکتے ہیں۔ اس میں مومن اور کافر سب برابر ہیں، تاہم مومن خوشی سے اللہ تعالیٰ کے سامنے جھکتا اور سجدہ کرتا ہے اور کافر نہ چاہتے ہوئے اس کے سامنے جھکتا ہے، حالانکہ اس کی فطرت کا تقاضا ہے کہ وہ اس کے سامنے خوشی سے جھکے۔ اور ہر سایہ دار مخلوق کا سایہ دن کے پہلے اور آخری حصے میں اس کے حضور سجدہ کرتا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
11
مدینہ مصحف (604 صفحات)
251
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
251
نسخ مصحف (612 صفحات)
252

آیت 15 پر مدینہ مصحف میں سجدے کی علامت ہے۔

آیت 13:15 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الرعد. 114 میں سے سورت نمبر 13 · آیات کی تعداد: 43.

آیت 13:15 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 13:15 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 251 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 251 · نسخ مصحف (612 صفحات): 252.

آیت 13:15 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 11.

آیت 13:15 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 13:15: حروف کی تعداد 52، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 13:15 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 13:15 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,722 ہے۔

سورۃ الرعد میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الرعد: آیات کی تعداد 43۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 13 پر ہے۔

سورۃ الرعد مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الرعد مدنی ہے۔

کیا آیت 13:15 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 13:15 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الرعد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 43 آیات اور 853 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

کیا آیت 13:15 میں سجدہ ہے؟

آیت 15 پر مدینہ مصحف میں سجدے کی علامت ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play