سورۃ الرعد 13:16
یہ سورۃ الرعد کی 43 آیات میں سے آیت 16 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1723، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 251 پر ہے۔
قُلۡ مَن رَّبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ قُلِ ٱللَّهُۚ قُلۡ أَفَٱتَّخَذۡتُم مِّن دُونِهِۦٓ أَوۡلِيَآءَ لَا يَمۡلِكُونَ لِأَنفُسِهِمۡ نَفۡعٗا وَلَا ضَرّٗاۚ قُلۡ هَلۡ يَسۡتَوِي ٱلۡأَعۡمَىٰ وَٱلۡبَصِيرُ أَمۡ هَلۡ تَسۡتَوِي ٱلظُّلُمَٰتُ وَٱلنُّورُۗ أَمۡ جَعَلُواْ لِلَّهِ شُرَكَآءَ خَلَقُواْ كَخَلۡقِهِۦ فَتَشَٰبَهَ ٱلۡخَلۡقُ عَلَيۡهِمۡۚ قُلِ ٱللَّهُ خَٰلِقُ كُلِّ شَيۡءٖ وَهُوَ ٱلۡوَٰحِدُ ٱلۡقَهَّٰرُ
آپ پوچھئے کہ آسمانوں اور زمین کا پروردگار کون ہے؟ کہہ دیجئے! اللہ1 ۔ کہہ دیجئے! کیا تم پھر بھی اس کے سوا اوروں کو حمایتی بنا رہے ہو جو خود اپنی جان کے بھی بھلے برے کا اختیار نہیں رکھتے2۔ کہہ دیجئے کہ کیا اندھا اور بینا برابر ہو سکتا ہے؟ یا کیا اندھیریاں اور روشنی برابر ہو سکتی ہے3۔ کیا جنہیں یہ اللہ کے شریک ٹھہرا رہے ہیں انہوں نے بھی اللہ کی طرح مخلوق پیدا کی ہے کہ ان کی نظر میں پیدائش مشتبہ ہوگئی ہو، کہہ دیجئے کہ صرف اللہ ہی تمام چیزوں کا خالق ہے وه اکیلا ہے4 اور زبردست غالب ہے.
مترجم کے حواشی (4)
- 1 یہاں تو پیغمبر کی زبان سے اقرار ہے۔ لیکن قرآن کے دوسرے مقامات سے واضح ہے کہ مشرکین کا جواب بھی یہی ہوتا تھا۔
- 2 یعنی جب تمہیں اقرار و اعتراف ہے کہ آسمان و زمین کا رب اللہ ہے جو تمام اختیارات کا بلا شرکت غیر مالک ہے پھر تم اسے چھوڑ کر ایسوں کو کیوں دوست اور حمائتی سمجھتے ہو جو اپنی بابت بھی نفع نقصان کا اختیار نہیں رکھتے۔
- 3 یعنی جس طرح اندھا اور بینا برابر نہیں ہو سکتے اسی طرح موحد اور مشرک برابر نہیں ہو سکتے اس لئے کہ موحد توحید کی بصیرت سے معمور ہے جب کہ مشرک اس سے محروم ہے۔ موحد کی آنکھیں ہیں، وہ توحید کا نور دیکھتا ہے اور مشرک کو یہ نور توحید نظر نہیں آتا، اس لئے وہ اندھا ہے۔ اسی طرح، جس طرح اندھیریاں اور روشنی برابر نہیں ہو سکتی۔ ایک اللہ کا پجاری، جس کا دل نورانیت سے بھرا ہوا ہے، اور ایک مشرک، جو جہالت و توہمات کے اندھیروں میں بھٹک رہا ہے، برابر نہیں ہو سکتے۔
- 4 یعنی ایسی بات نہیں ہے کہ یہ کسی شبے کا شکار ہوگئے ہوں بلکہ یہ مانتے ہیں کہ ہرچیز کا خالق صرف اور صرف اللہ ہی ہے۔
13:16 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 13:16
Al-Mukhtasar
16- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان کافروں سے پوچھیں جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ غیروں کی عبادت کرتے ہیں: آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والا اور ان کے معاملات کی تدبیر کرنے والا کون ہے؟ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ فرما دیں: اللہ ہی ان دونوں کو پیدا کرنے والا اور ان کے معاملات کی تدبیر کرنے والا ہے اور تم اس کا اقرار بھی کرتے ہو۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہیں: کیا تم نے اپنے لیے اللہ کے سوا ان بے بسوں کو معبود بنا لیا ہے جو نہ تو خود کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں اور نہ اپنے آپ کو نقصان سے بچا سکتے ہیں تو وہ دوسروں کے نفع و نقصان کے مالک کس طرح ہوسکتے ہیں؟ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے پوچھیں: کیا اندھا بے بصیرت کافر اور ہدایت یافتہ صاحبِ بصیرت مومن برابر ہوسکتے ہیں؟ یا کیا کفر جو سراسر تاریکیاں ہیں اور ایمان جو نور ہے، دونوں برابر ہوسکتے ہیں؟ یا انھوں نے مخلوق میں اللہ پاک کے ساتھ ایسے شریک بنا لیے ہیں جنھوں نے اللہ کی تخلیق کی طرح کچھ پیدا کیا ہے، پھر ان کے شرکاء کی تخلیق ان کے ہاں اللہ تعالیٰ کی تخلیق کے ساتھ خلط ملط ہوگئی ہے؟ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں: ہر چیز کا خالق اللہ یکتا ہے اور پیدا کرنے میں اس کا کوئی شریک نہیں۔ وہ اپنی الوہیت میں اکیلا ہے جو اس بات کا حق دار ہے کہ عبادت بھی اس اکیلے کی کی جائے۔ وہ ہر چیز پر غالب ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 45
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 251
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 251
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 252
آیت 13:16 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الرعد. 114 میں سے سورت نمبر 13 · آیات کی تعداد: 43.
آیت 13:16 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 13:16 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 251 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 251 · نسخ مصحف (612 صفحات): 252.
آیت 13:16 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 45.
آیت 13:16 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 13:16: حروف کی تعداد 181، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 13:16 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 13:16 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,723 ہے۔
سورۃ الرعد میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الرعد: آیات کی تعداد 43۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 13 پر ہے۔
سورۃ الرعد مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الرعد مدنی ہے۔
کیا آیت 13:16 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 13:16 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الرعد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 43 آیات اور 853 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔