مواد پر جائیں

سورۃ الشوریٰ 42:10 الشورى

یہ سورۃ الشوریٰ کی 53 آیات میں سے آیت 10 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4282، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 483 پر ہے۔

وَمَا ٱخۡتَلَفۡتُمۡ فِيهِ مِن شَيۡءٖ فَحُكۡمُهُۥٓ إِلَى ٱللَّهِۚ ذَٰلِكُمُ ٱللَّهُ رَبِّي عَلَيۡهِ تَوَكَّلۡتُ وَإِلَيۡهِ أُنِيبُ

اور جس جس چیز میں تمہارا اختلاف ہو اس کا فیصلہ اللہ تعالیٰ ہی کی طرف ہے1 ، یہی اللہ میرا رب ہے جس پر میں نے بھروسہ کر رکھا ہے اور جس کی طرف میں جھکتا ہوں.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس اختلاف سے مراد دین کا اختلاف ہے جس طرح یہودیت، عیسائیت اور اسلام وغیرہ میں آپس میں اختلافات ہیں اور ہر مذہب کا پیروکار دعویٰ کرتا ہے کہ اس کا دین سچا ہے، دراں حالیکہ سارے دین بیک وقت صحیح نہیں ہوسکتے۔ سچا دین تو صرف ایک ہی ہے اور ایک ہی ہوسکتا ہے۔ دنیا میں سچا دین اور حق کا راستہ پہچاننے کے لیے اللہ تعالیٰ کا قرآن موجود ہے۔ لیکن دنیا میں لوگ اس کلام الٰہی کو اپنا حکم اور ثالث ماننے کے لیے تیار نہیں۔ بالآخر پھر قیامت کا دن ہی رہ جاتا ہے جس میں اللہ تعالیٰ ان اختلافات کا فیصلہ فرمائے گا اور سچوں کو جنت میں اور دوسروں کو جہنم میں داخل فرمائے گا۔

42:10 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الشوریٰ
0/53
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الشوریٰ 42:10 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 42:10

Al-Mukhtasar

10- اے لوگو! تمھارا دین کے بنیادی یا فروعی جس مسئلے میں اختلاف ہو جائے، اس کا فیصلہ اللہ کی طرف ہے، چنانچہ اس کے بارے میں اللہ کی کتاب اور اس کے رسول صلى اللہ عليہ وسلم کی سنت کی طرف رجوع کیا جائے۔ یہ جو مذکورہ صفات والا ہے، وہی میرا رب ہے۔ میں نے اپنے تمام معاملات میں اسی پر بھروسا کر رکھا ہے اور اسی کے حضور میں توبہ کرتا ہوں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
25
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
483
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
483
نسخ مصحف (612 صفحات)
484
آیت 42:10 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الشوریٰ (الشورى). 114 میں سے سورت نمبر 42 · آیات کی تعداد: 53.

آیت 42:10 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 25.

آیت 42:10 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 483 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 483 · نسخ مصحف (612 صفحات): 484.

آیت 42:10 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 42:10 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 42:10: حروف کی تعداد 59، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 42:10 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 42:10 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,282 ہے۔

سورۃ الشوریٰ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الشوریٰ: آیات کی تعداد 53۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 42 پر ہے۔

سورۃ الشوریٰ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الشوریٰ مکی ہے۔

کیا آیت 42:10 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 42:10 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الشوریٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 53 آیات اور 860 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play