سورۃ الشوریٰ 42:11 الشورى
یہ سورۃ الشوریٰ کی 53 آیات میں سے آیت 11 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4283، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 484 پر ہے۔
فَاطِرُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ جَعَلَ لَكُم مِّنۡ أَنفُسِكُمۡ أَزۡوَٰجٗا وَمِنَ ٱلۡأَنۡعَٰمِ أَزۡوَٰجٗا يَذۡرَؤُكُمۡ فِيهِۚ لَيۡسَ كَمِثۡلِهِۦ شَيۡءٞۖ وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡبَصِيرُ
وه آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے واﻻ ہے اس نے تمہارے لیے تمہاری جنس کے جوڑے بنادیئے ہیں1 اور چوپایوں کے جوڑے بنائے ہیں2 تمہیں وه اس میں پھیلا رہا ہے3 اس جیسی کوئی چیز نہیں4 وه سننے اور دیکھنے واﻻ ہے.
مترجم کے حواشی (4)
- 1 یعنی یہ اس کا احسان ہے کہ تمہاری جنس سے ہی اس نے تمہارے جوڑے بنائے، ورنہ اگر تمہاری بیویاں انسانوں کے بجائے کسی اور مخلوق سے بنائی جاتیں تو تمہیں یہ سکون حاصل نہ ہوتا جو اپنی ہم جنس اور ہم شکل بیوی سے ملتا ہے۔
- 2 یعنی یہی جوڑے بنانے (مذکر ومونث) کا سلسلہ ہم نے چوپایوں میں بھی رکھا ہے، چوپایوں سے مراد وہی نر اور مادہ آٹھ جانور ہیں جن کا ذکر سورۃ الانعام میں کیا گیا ہے۔
- 3 يَذْرَؤُكُمْ کے معنی پھیلانے یا پیدا کرنے کے ہیں یعنی وہ تمہیں کثرت سے پھیلا رہا ہے۔ یا نسلاً بعد نسل پیدا کررہا ہے۔ انسانی نسل کو بھی اور چوپائے کی نسل کو بھی ،فیہ کا مطلب ہے فِي ذَلِكَ الْخَلْقِ عَلَى هَذِهِ الصِّفَةِ یعنی اس پیدائش میں اس طریقے پر وہ تمہیں ابتدا سے پیدا کرتا آرہا ہے۔ یا ”رحم میں“ یا ”پیٹ میں“ مراد ہے۔ یا فِيهِ بمعنی بہ ہے یعنی تمہارا جوڑا بنانے کے سبب سے تمہیں پیدا کرتا یا پھیلاتا ہے کیونکہ یہ زوجیت ہی نسل کا سبب ہے۔ (فتح القدیر وابن کثیر)۔
- 4 نہ ذات میں نہ صفات میں، پس وہ اپنی نظیر آپ ہی ہے، واحد اور بے نیاز۔
42:11 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 42:11
Al-Mukhtasar
11- اللہ تعالیٰ آسمانوں اور زمین کو بغیر کسی اگلے نمونے کے پیدا کرنے والا ہے۔ اس نے تمھارے لیے تمھاری جنس سے جوڑے بنائے ہیں اور تمھارے لیے اونٹوں، گایوں اور بکریوں کے جوڑے بنائے حتی کہ وہ تمھاری خاطر بڑھتے جارہے ہیں اور وہ تمھیں شادی کے ذریعے تمھارے جوڑوں سے پیدا کرتا ہے۔ اس نے تمھارے چوپایوں کے گوشت اور دودھ میں تمھاری گزران کا سامان رکھا ہے۔ اس کی مخلوقات میں سے کوئی اس جیسا نہیں۔ وہی اپنے بندوں کے اقوال خوب سننے والا، ان کے افعال اچھی طرح دیکھنے والا ہے۔ ان میں سے کوئی چیز اس سے نہیں چھوٹتی۔ وہ ضرور انھیں ان کے عملوں کی جزا دے گا۔ اگر عمل اچھے ہوئے تو بدلہ بھی اچھا ہوگا اور اگر عمل برے ہوئے تو جزا بھی بری ہوگی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 25
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 484
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 484
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 485
آیت 42:11 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الشوریٰ (الشورى). 114 میں سے سورت نمبر 42 · آیات کی تعداد: 53.
آیت 42:11 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 25.
آیت 42:11 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 484 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 484 · نسخ مصحف (612 صفحات): 485.
آیت 42:11 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 42:11 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 42:11: حروف کی تعداد 84، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 42:11 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 42:11 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,283 ہے۔
سورۃ الشوریٰ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الشوریٰ: آیات کی تعداد 53۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 42 پر ہے۔
سورۃ الشوریٰ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الشوریٰ مکی ہے۔
کیا آیت 42:11 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 42:11 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الشوریٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 53 آیات اور 860 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔