مواد پر جائیں

سورۃ الشوریٰ 42:15 الشورى

یہ سورۃ الشوریٰ کی 53 آیات میں سے آیت 15 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4287، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 484 پر ہے۔

فَلِذَٰلِكَ فَٱدۡعُۖ وَٱسۡتَقِمۡ كَمَآ أُمِرۡتَۖ وَلَا تَتَّبِعۡ أَهۡوَآءَهُمۡۖ وَقُلۡ ءَامَنتُ بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ مِن كِتَٰبٖۖ وَأُمِرۡتُ لِأَعۡدِلَ بَيۡنَكُمُۖ ٱللَّهُ رَبُّنَا وَرَبُّكُمۡۖ لَنَآ أَعۡمَٰلُنَا وَلَكُمۡ أَعۡمَٰلُكُمۡۖ لَا حُجَّةَ بَيۡنَنَا وَبَيۡنَكُمُۖ ٱللَّهُ يَجۡمَعُ بَيۡنَنَاۖ وَإِلَيۡهِ ٱلۡمَصِيرُ

پس آپ لوگوں کو اسی طرف بلاتے رہیں اور جو کچھ آپ سے کہا گیا ہے اس پر مضبوطی1 سے جم جائیں اور ان کی خواہشوں پر نہ چلیں2 اور کہہ دیں کہ اللہ تعالیٰ نے جتنی کتابیں نازل فرمائی ہیں میرا ان پر ایمان ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ تم میں انصاف کرتا رہوں3۔ ہمارا اور تم سب کا پروردگار اللہ ہی ہے ہمارے اعمال ہمارے لیے ہیں اور تمہارے اعمال تمہارے لیے ہیں، ہم تم میں کوئی کٹ حجتی نہیں4 اللہ تعالیٰ ہم (سب) کو جمع کرے گا اور اسی کی طرف لوٹنا ہے.

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 یعنی اس تفرق اور شک کی وجہ سے، جس کا ذکر پہلے ہوا، آپ ان کو توحید کی دعوت دیں اور اس پر جمے رہیں۔
  2. 2 یعنی انہوں نے اپنی خواہش سے جو چیزیں گھڑ لی ہیں، مثلاً بتوں کی عبادت وغیرہ، اس میں ان کی خواہش کے پیچھے مت چلیں۔
  3. 3 یعنی جب بھی تم اپنا کوئی معاملہ میرے پاس لاؤ گے تو اللہ کے احکام کے مطابق اس کا عدل وانصاف کے ساتھ فیصلہ کروں گا۔
  4. 4 یعنی کوئی جھگڑا نہیں، اس لیے کہ حق ظاہر اور واضح ہوچکا ہے۔

42:15 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الشوریٰ
0/53
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الشوریٰ 42:15 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 42:15

Al-Mukhtasar

15- آپ اس سیدھے دین کی طرف بلائیں، اللہ کے حکم کے مطابق اس پر ڈٹ جائیں اور ان کی جھوٹی خواہشات کی پیروی نہ کریں اور ان سے بحث مباحثہ کے وقت کہیں: میں اللہ تعالیٰ پر اور ان کتابوں پر ایمان لایا جو اس نے اپنے رسولوں پر اتاری ہیں اور اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمھارے درمیان عدل و انصاف کے ساتھ فیصلہ کروں۔ جس اللہ کی میں عبادت کرتا ہوں، وہ ہمارا اور تمھارا سب کا رب ہے۔ ہمارے عمل اچھے ہیں یا برے، ہمارے لیے ہیں اور تمھارے لیے تمھارے عمل ہیں، اچھے ہوں یا برے۔ دلیل اور سیدھا رستہ واضح ہو جانے کے بعد ہمارا تمھارا کوئی جھگڑا نہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اکٹھا کرے گا اور قیامت کے دن اسی کی طرف لوٹنا ہے، پھر وہ ہم میں سے ہر ایک کو وہ جزا دے گا جس کا وہ حق دار ہے۔ اس وقت سچا اور جھوٹا، نیز صحیح اور غلط پوری طرح واضح ہو جائے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
25
الفاظ کی تعداد
34
مدینہ مصحف (604 صفحات)
484
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
484
نسخ مصحف (612 صفحات)
485
آیت 42:15 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الشوریٰ (الشورى). 114 میں سے سورت نمبر 42 · آیات کی تعداد: 53.

آیت 42:15 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 25.

آیت 42:15 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 484 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 484 · نسخ مصحف (612 صفحات): 485.

آیت 42:15 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 34.

آیت 42:15 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 42:15: حروف کی تعداد 147، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 42:15 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 42:15 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,287 ہے۔

سورۃ الشوریٰ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الشوریٰ: آیات کی تعداد 53۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 42 پر ہے۔

سورۃ الشوریٰ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الشوریٰ مکی ہے۔

کیا آیت 42:15 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 42:15 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الشوریٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 53 آیات اور 860 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play