مواد پر جائیں

سورۃ الشوریٰ 42:14 الشورى

یہ سورۃ الشوریٰ کی 53 آیات میں سے آیت 14 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4286، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 484 پر ہے۔

وَمَا تَفَرَّقُوٓاْ إِلَّا مِنۢ بَعۡدِ مَا جَآءَهُمُ ٱلۡعِلۡمُ بَغۡيَۢا بَيۡنَهُمۡۚ وَلَوۡلَا كَلِمَةٞ سَبَقَتۡ مِن رَّبِّكَ إِلَىٰٓ أَجَلٖ مُّسَمّٗى لَّقُضِيَ بَيۡنَهُمۡۚ وَإِنَّ ٱلَّذِينَ أُورِثُواْ ٱلۡكِتَٰبَ مِنۢ بَعۡدِهِمۡ لَفِي شَكّٖ مِّنۡهُ مُرِيبٖ

ان لوگوں نے اپنے پاس علم آجانے کے بعد ہی اختلاف کیا (اور وه بھی) باہمی ضد بحث سے1 اور اگر آپ کے رب کی بات ایک وقت مقرر تک کے لیے پہلے ہی سے قرار پا گئی ہوئی نہ ہوتی تو یقیناً ان کا فیصلہ ہوچکا ہوتا2 اور جن لوگوں کو ان کے بعد کتاب دی گئی ہے وه بھی اس کی طرف سے الجھن والے شک میں پڑے ہوئے ہیں.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی انہوں نے اختلاف اور تفرق کا راستہ علم یعنی ہدایت آجانے اور اتمام حجت کے بعد اختیار کیا، جب کہ اختلاف کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔ لیکن محض بغض وعناد، ضد اور حسد کی وجہ سے ایسا کیا۔ اس سے بعض نے یہود اور بعض نے قریش مکہ مراد لیے ہیں۔
  2. 2 یعنی اگر ان کی بابت عقوبت میں تاخیر کا فیصلہ پہلے سے نہ ہوتا تو فوراً عذاب بھیج کر ان کو ہلاک کردیا جاتا۔
  3. 3 اس سے مراد یہود و نصاریٰ ہیں جو اپنے سے ماقبل کے یہود و نصاریٰ کے بعد کتاب یعنی تورات وانجیل کے وارث بنائے گئے۔ یا مراد عرب ہیں، جن میں اللہ تعالیٰ نے اپنا قرآن نازل فرمایا اور انہیں قرآن کا وارث بنایا۔ پہلے مفہوم کے اعتبار سے ”الکتاب“ سے تورات وانجیل اور دوسرے مفہوم کے لحاظ سے اس سے مراد قرآن کریم ہے۔

42:14 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الشوریٰ
0/53
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الشوریٰ 42:14 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 42:14

Al-Mukhtasar

14- کافروں اور مشرکوں نے تفرقہ اسی وقت ڈالا جب محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم کو ان کی طرف بھیج کر ان پر حجت قائم کر دی گئی اور ان کی یہ گروہ بندی بغاوت و سرکشی اور ظلم کی بنا پر تھی۔ اگر اللہ کے علم میں یہ بات پہلے سے طے نہ ہوتی کہ ایک مقرر وقت جو اس کے علم میں ہے، یعنی قیامت تک ان سے عذاب ٹالا جائے گا تو اللہ تعالیٰ ان کے درمیان فیصلہ کر دیتا اور ان کے اللہ کے ساتھ کفر کرنے اور اس کے رسولوں کو جھٹلانے کی وجہ سے ان پر جلد عذاب مسلط کر دیتا۔ بلاشبہ جو یہودی اپنے اسلاف کے بعد تورات کے اور عیسائی انجیل کے وارث ہوئے اور ان کے بعد یہ مشرک لوگ، یہ سب اس قرآن کے بارے میں شک میں مبتلا ہیں جو محمد صلى اللہ عليہ وسلم لے کر آئے اور اسے جھٹلاتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
25
الفاظ کی تعداد
30
مدینہ مصحف (604 صفحات)
484
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
484
نسخ مصحف (612 صفحات)
485
آیت 42:14 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الشوریٰ (الشورى). 114 میں سے سورت نمبر 42 · آیات کی تعداد: 53.

آیت 42:14 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 25.

آیت 42:14 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 484 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 484 · نسخ مصحف (612 صفحات): 485.

آیت 42:14 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 30.

آیت 42:14 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 42:14: حروف کی تعداد 113، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 42:14 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 42:14 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,286 ہے۔

سورۃ الشوریٰ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الشوریٰ: آیات کی تعداد 53۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 42 پر ہے۔

سورۃ الشوریٰ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الشوریٰ مکی ہے۔

کیا آیت 42:14 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 42:14 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الشوریٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 53 آیات اور 860 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play