مواد پر جائیں

سورۃ الشوریٰ 42:24 الشورى

یہ سورۃ الشوریٰ کی 53 آیات میں سے آیت 24 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4296، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 486 پر ہے۔

أَمۡ يَقُولُونَ ٱفۡتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبٗاۖ فَإِن يَشَإِ ٱللَّهُ يَخۡتِمۡ عَلَىٰ قَلۡبِكَۗ وَيَمۡحُ ٱللَّهُ ٱلۡبَٰطِلَ وَيُحِقُّ ٱلۡحَقَّ بِكَلِمَٰتِهِۦٓۚ إِنَّهُۥ عَلِيمُۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ

کیا یہ کہتے ہیں کہ (پیغمبر نے) اللہ پر جھوٹ باندھا ہے، اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو آپ کے دل پر مہر لگادے1 اور اللہ تعالیٰ اپنی باتوں سے جھوٹ کو مٹا دیتا ہے2 اور سچ کو ﺛابت رکھتا ہے۔ وه سینے کی باتوں کو جاننے واﻻ ہے.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی اس الزام میں اگر صداقت ہوتی تو ہم آپ کے دل پر مہر لگا دیتے، جس سے وہ قرآن ہی محو ہوجاتا جس کے گھڑنے کا انتساب آپ کی طرف کیا جاتا ہے، مطلب یہ ہے کہ ہم آپ کو اس کی سخت ترین سزا دیتے۔
  2. 2 یہ قرآن بھی اگر باطل ہوتا (جیسا کہ مکذبین کا دعویٰ ہے) تو یقیناً اللہ تعالیٰ اس کو بھی مٹا ڈالتا، جیسا کہ اس کی عادت ہے۔

42:24 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الشوریٰ
0/53
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الشوریٰ 42:24 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 42:24

Al-Mukhtasar

24-مشرکوں کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ محمد صلى اللہ عليہ وسلم نے یہ قرآن گھڑ لیا ہے اور اسے اپنے رب کی طرف منسوب کر دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کا رد کرتے ہوئے فرمایا: اگر آپ اپنے دل میں جھوٹ باندھنے کا خیال بھی لاتے تو میں آپ کے دل پر مہر لگا دیتا، گھڑے ہوئے باطل کو مٹا دیتا اور حق کو باقی رکھتا۔ جب معاملہ اس طرح نہیں تو یہ چیز نبیٔ اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کی صداقت کی دلیل ہے کہ آپ پر اپنے رب کی طرف سے وحی آتی ہے، بلاشبہ وہ خوب جاننے والا ہے کہ اس کے بندوں کے دلوں میں کیا ہے، اس میں سے کوئی چیز بھی اس سے چھپی ہوئی نہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
25
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
486
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
486
نسخ مصحف (612 صفحات)
487
آیت 42:24 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الشوریٰ (الشورى). 114 میں سے سورت نمبر 42 · آیات کی تعداد: 53.

آیت 42:24 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 25.

آیت 42:24 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 486 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 486 · نسخ مصحف (612 صفحات): 487.

آیت 42:24 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 42:24 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 42:24: حروف کی تعداد 89، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 42:24 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 42:24 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,296 ہے۔

سورۃ الشوریٰ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الشوریٰ: آیات کی تعداد 53۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 42 پر ہے۔

سورۃ الشوریٰ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الشوریٰ مکی ہے۔

کیا آیت 42:24 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 42:24 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الشوریٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 53 آیات اور 860 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play