سورۃ التغابن 64:3
یہ سورۃ التغابن کی 18 آیات میں سے آیت 3 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5202، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 556 پر ہے۔
خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ بِٱلۡحَقِّ وَصَوَّرَكُمۡ فَأَحۡسَنَ صُوَرَكُمۡۖ وَإِلَيۡهِ ٱلۡمَصِيرُ
اسی نے آسمانوں کو اور زمین کو عدل وحکمت سے پیدا کیا1 ، اسی نے تمہاری صورتیں بنائیں2 اور بہت اچھی بنائیں اور اسی کی طرف لوٹنا ہے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 اور وہ عدل وحکمت یہی ہے کہ محسن کو اس کے احسان کی اور بدکار کو اس کی بدی کی جزا دے، چنانچہ وہ اس عدل کا مکمل اہتمام قیامت والے دن فرمائے گا۔
- 2 تمہاری شکل وصورت، قد وقامت اور خد وخال نہایت خوب صورت بنائے، جس سے اللہ کی دوسری مخلوق محروم ہے۔ جیسے دوسرے مقام پر فرمایا، «يَا أَيُّهَا الإِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيمِ ، الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ، فِي أَيِّ صُورَةٍ مَا شَاءَ رَكَّبَكَ» (سورة الانفطار:6- 8) «وَصَوَّرَكُمْ فَأَحْسَنَ صُوَرَكُمْ وَرَزَقَكُمْ مِنَ الطَّيِّبَاتِ» (سورۂ مومن: 64)۔
- 3 کسی اور کی طرف نہیں، کہ اللہ کے محاسبے اور مواخذے سے بچاؤ ہو جائے۔
64:3 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 64:3
Al-Mukhtasar
3- اس نے آسمانوں اور زمین کو بامقصد پیدا کیا اور انھیں بے مقصد تخلیق نہیں کیا۔ اے لوگو! اس نے تمھاری صورتیں بنائیں تو اپنے فضل و احسان سے تمھیں نہایت خوبصورت بنایا اور اگر اللہ چاہتا تو تمھیں بدصورت بنا دیتا۔ قیامت کے دن تمھیں صرف اسی کی طرف لوٹنا ہے، پھر وہ تمھیں تمھارے اعمال کی جزا دے گا۔ اگر عمل اچھے ہوئے تو جزا بھی اچھی اور اگر عمل برے ہوئے تو جزا بھی بری۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 9
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 556
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 556
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 557
آیت 64:3 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التغابن. 114 میں سے سورت نمبر 64 · آیات کی تعداد: 18.
آیت 64:3 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 64:3 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 556 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 556 · نسخ مصحف (612 صفحات): 557.
آیت 64:3 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 9.
آیت 64:3 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 64:3: حروف کی تعداد 47، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 64:3 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 64:3 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,202 ہے۔
سورۃ التغابن میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التغابن: آیات کی تعداد 18۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 64 پر ہے۔
سورۃ التغابن مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التغابن مدنی ہے۔
کیا آیت 64:3 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 64:3 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التغابن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 18 آیات اور 241 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔