مواد پر جائیں

سورۃ التحریم 66:9 التحريم

یہ سورۃ التحریم کی 12 آیات میں سے آیت 9 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5238، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 561 پر ہے۔

يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِيُّ جَٰهِدِ ٱلۡكُفَّارَ وَٱلۡمُنَٰفِقِينَ وَٱغۡلُظۡ عَلَيۡهِمۡۚ وَمَأۡوَىٰهُمۡ جَهَنَّمُۖ وَبِئۡسَ ٱلۡمَصِيرُ

اے نبی! کافروں اور منافقوں سے جہاد کرو1 اور ان پر سختی کرو2 ان کا ٹھکانا جہنم ہے3 اور وه بہت بری جگہ ہے.

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 کفار کے ساتھ جہاد، و قتال کے ساتھ اور منافقین سے، ان پر حدود الٰہی قائم کرکے، جب وہ ایسے کام کریں جو موجب حد ہوں۔
  2. 2 یعنی دعوت وتبلیغ میں سختی اور احکام شریعت میں درشتی اختیار کریں کیونکہ یہ لاتوں کے بھوت ہیں جو باتوں سے ماننے والے نہیں ہیں اس کا مطلب ہے کہ حکمت تبلیغ کبھی نرمی کی متقاضی ہوتی ہے اور کبھی سختی کی ہر جگہ نرمی بھی مناسب نہیں اور ہر جگہ سختی بھی مفید نہیں رہتی تبلیغ ودعوت میں حالات وظروف اور اشخاص وافراد کے اعتبار سے نرمی یا سختی کرنے کی ضرورت ہے۔
  3. 3 یعنی کافروں اور منافقوں دونوں کا ٹھکانا جہنم ہے۔

66:9 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التحریم
0/12
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التحریم 66:9 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 66:9

Al-Mukhtasar

9- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! کافروں کے ساتھ تلوار سے اور منافقوں کے ساتھ زبان سے اور اللہ کی حدیں قائم کر کے جہاد کریں اور ان پر سختی کریں تاکہ وہ آپ سے ڈرتے رہیں۔ قیامت کے دن ان کا ٹھکانا جس کی جانب وہ پناہ پکڑیں گے، جہنم ہے اور ان کے لوٹنے کی جگہ جس کی طرف وہ پلٹیں گے، نہایت بری ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
11
مدینہ مصحف (604 صفحات)
561
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
561
نسخ مصحف (612 صفحات)
562
آیت 66:9 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التحریم (التحريم). 114 میں سے سورت نمبر 66 · آیات کی تعداد: 12.

آیت 66:9 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 66:9 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 561 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 561 · نسخ مصحف (612 صفحات): 562.

آیت 66:9 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 11.

آیت 66:9 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 66:9: حروف کی تعداد 59، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 66:9 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 66:9 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,238 ہے۔

سورۃ التحریم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التحریم: آیات کی تعداد 12۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 66 پر ہے۔

سورۃ التحریم مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التحریم مدنی ہے۔

کیا آیت 66:9 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 66:9 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التحریم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 12 آیات اور 249 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play