سورۃ التحریم 66:8 التحريم
یہ سورۃ التحریم کی 12 آیات میں سے آیت 8 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5237، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 561 پر ہے۔
يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ تُوبُوٓاْ إِلَى ٱللَّهِ تَوۡبَةٗ نَّصُوحًا عَسَىٰ رَبُّكُمۡ أَن يُكَفِّرَ عَنكُمۡ سَيِّـَٔاتِكُمۡ وَيُدۡخِلَكُمۡ جَنَّٰتٖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُ يَوۡمَ لَا يُخۡزِي ٱللَّهُ ٱلنَّبِيَّ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مَعَهُۥۖ نُورُهُمۡ يَسۡعَىٰ بَيۡنَ أَيۡدِيهِمۡ وَبِأَيۡمَٰنِهِمۡ يَقُولُونَ رَبَّنَآ أَتۡمِمۡ لَنَا نُورَنَا وَٱغۡفِرۡ لَنَآۖ إِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٞ
اے ایمان والو! تم اللہ کے سامنے سچی خالص توبہ کرو1 ۔ قریب ہے کہ تمہارا رب تمہارے گناه دور کر دے اور تمہیں ایسی جنتوں میں داخل کرے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں۔ جس دن اللہ تعالیٰ نبی کو اور ایمان والوں کو جو ان کے ساتھ ہیں رسوا نہ کرے گا۔ ان کا نور ان کے سامنے اور ان کے دائیں دوڑ رہا ہوگا۔ یہ دعائیں کرتے ہوں گے اے ہمارے رب ہمیں کامل نور عطا فرما2 اور ہمیں بخش دے یقیناً تو ہر چیز پر قادر ہے.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 خالص توبہ یہ ہے کہ، 1- جس گناہ سے توبہ کر رہا ہے، اسے ترک کر دے۔ 2- اس پر اللہ کی بارگاہ میں ندامت کا اظہار کرے، 3- آئندہ اسے نہ کرنے کا عزم رکھے، 4- اگر اس کا تعلق حقوق العباد سے ہے تو جس کا حق غصب کیا ہے اس کا ازالہ کرے، جس کے ساتھ زیادتی کی ہے اس سے معافی مانگے، محض زبان سے توبہ توبہ کر لینا کوئی معنی نہیں رکھتا۔
- 2 یہ دعا اہل ایمان اس وقت کریں جب منافقین کا نور بجھا دیا جائے گا، جیسا سورہ حدید میں تفصیل گزری، اہل ایمان کہیں گے، جنت میں داخل ہونے تک ہمارے اس نور کو باقی رکھ اور اس کا اتمام فرما۔
66:8 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 66:8
Al-Mukhtasar
8- اے اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے اور اس کی شریعت پر عمل کرنے والو! اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی سچی توبہ کرو۔ امید ہے کہ تمھارا رب تم سے تمھاری برائیاں مٹا دے گا اور قیامت کے دن تمھیں ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے محلات کے نیچے نہریں بہتی ہیں، جس دن اللہ تعالیٰ اپنے نبی صلى اللہ عليہ وسلم اور آپ کے ساتھ ایمان لانے والوں کو آگ میں داخل کر کے رسوا نہیں کرے گا۔ پل صراط پر ان کا نور ان کے آگے اور دائیں جانب دوڑ رہا ہوگا، وہ دعائیں کرتے ہوں گے: اے ہمارے رب! ہمیں کامل نور عطا فرما یہاں تک کہ ہم جنت میں داخل ہو جائیں اور ہم ان منافقوں کی طرح نہ ہوں جن کا نور پل صراط ہی پر بجھ جائے گا، اور ہمارے لیے ہمارے گناہ بخش دے۔ بلاشبہ تو ہرچیز پر پوری طرح قادر ہے اور ہمارا نور کامل کرنے اور ہمارے گناہوں سے درگزر کرنے سے عاجز نہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 45
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 561
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 561
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 562
آیت 66:8 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التحریم (التحريم). 114 میں سے سورت نمبر 66 · آیات کی تعداد: 12.
آیت 66:8 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 66:8 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 561 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 561 · نسخ مصحف (612 صفحات): 562.
آیت 66:8 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 45.
آیت 66:8 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 66:8: حروف کی تعداد 192، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 66:8 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 66:8 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,237 ہے۔
سورۃ التحریم میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التحریم: آیات کی تعداد 12۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 66 پر ہے۔
سورۃ التحریم مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التحریم مدنی ہے۔
کیا آیت 66:8 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 66:8 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التحریم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 12 آیات اور 249 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔