سورۃ التوبہ 9:102 التوبة
یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 102 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1337، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 203 پر ہے۔
وَءَاخَرُونَ ٱعۡتَرَفُواْ بِذُنُوبِهِمۡ خَلَطُواْ عَمَلٗا صَٰلِحٗا وَءَاخَرَ سَيِّئًا عَسَى ٱللَّهُ أَن يَتُوبَ عَلَيۡهِمۡۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٞ رَّحِيمٌ
اور کچھ اور لوگ ہیں جو اپنی خطا کے اقراری ہیں1 جنہوں نے ملے جلے عمل کیے تھے، کچھ بھلے اور کچھ برے2۔ اللہ سے امید ہے کہ ان کی توبہ قبول فرمائے3۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ بڑی مغفرت واﻻ بڑی رحمت واﻻ ہے۔
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یہ وہ مخلص مسلمان ہیں جو بغیر عذر کے محض تساہل کی وجہ سے تبوک میں نبی (صلى الله عليه وسلم) کے ساتھ نہیں گئے بلکہ بعد میں انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا، اور اعتراف گناہ کر لیا۔
- 2 بھلے سے مراد وہ اعمال صالحہ ہیں جو جہاد میں پیچھے رہ جانے سے پہلے کرتے رہے ہیں جن میں مختلف جنگوں میں شرکت بھی کی اور 'کچھ برے' سے مراد یہی تبوک کے موقع پر ان کا پیچھے رہنا۔
- 3 اللہ تعالٰی کی طرف سے امید، یقین کا فائدہ دیتی ہے، یعنی اللہ تعالٰی ان کی طرف رجوع فرما کر ان کے اعتراف گناہ کو توبہ کے قائم مقام قرار دے کر انہیں معاف فرما دیا۔
9:102 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 9:102
Al-Mukhtasar
102- اور مدینہ میں کچھ اور لوگ بھی ہیں جو بغیر عذر کے جنگ سے پیچھے رہ گئے اور وہ اس بات کے اقراری ہیں کہ ان کا کوئی عذر نہیں (بس کوتاہی ہوئی ہے)۔ انھوں نے جھوٹے عذر پیش نہیں کیے۔ انھوں نے اپنے سابقہ نیک اعمال جو وہ اللہ کی اطاعت، دینی احکام کی پابندی اور اللہ کی راہ میں جہاد کی صورت میں کرتے رہے، ان کے ساتھ برا عمل (غزوۂ تبوک میں شامل نہ ہونا) شامل کر لیا۔ وہ اللہ سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ان کی توبہ قبول کرلے اور ان سے درگزر فرما دے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اپنے توبہ کرنے والے بندوں کو بے حد معاف کرنے والا، ان پر خوب رحم کرنے والا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 203
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 203
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 204
آیت 9:102 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.
آیت 9:102 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 9:102 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 203 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 203 · نسخ مصحف (612 صفحات): 204.
آیت 9:102 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 9:102 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 9:102: حروف کی تعداد 75، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 9:102 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 9:102 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,337 ہے۔
سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔
سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التوبہ مدنی ہے۔
کیا آیت 9:102 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 9:102 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔