مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:101 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 101 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1336، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 203 پر ہے۔

وَمِمَّنۡ حَوۡلَكُم مِّنَ ٱلۡأَعۡرَابِ مُنَٰفِقُونَۖ وَمِنۡ أَهۡلِ ٱلۡمَدِينَةِ مَرَدُواْ عَلَى ٱلنِّفَاقِ لَا تَعۡلَمُهُمۡۖ نَحۡنُ نَعۡلَمُهُمۡۚ سَنُعَذِّبُهُم مَّرَّتَيۡنِ ثُمَّ يُرَدُّونَ إِلَىٰ عَذَابٍ عَظِيمٖ

اور کچھ تمہارے گردوپیش والوں میں اور کچھ مدینے والوں میں ایسے منافق ہیں کہ نفاق پر اڑے1 ہوئے ہیں، آپ ان کو نہیں جانتے2، ان کو ہم جانتے ہیں ہم ان کو دہری سزا دیں گے3، پھر وه بڑے بھاری عذاب کی طرف بھیجے جائیں گے۔

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 مَرَدَ اور تَمَرَّدَ کے معنی ہیں نرمی ملائمت (چکناہٹ) اور تجرد۔ چنانچہ اس شاخ کو جو بغیر پتے کے ہو، وہ گھوڑا جو بغیر بال کے ہو، وہ لڑکا جس کے چہرے پر بال نہ ہوں، ان سب کو اَمْرَدُ کہا جاتا ہے اور شیشے کو صَرْح مُمَرَّد اَیْ مُجَرَّدً کہا جاتا ہے۔ ”مَرَدُوْا عَلَی النِّفَاقِ“ کے معنی ہوں گے تَجَرَّدُوا عَلیَ النِّفَاقِ، گویا انہوں نے نفاق کے لئے اپنے آپ کو خالص اور تنہا کر لیا، یعنی اس پر ان کا اصرار اور استمرار ہے۔
  2. 2 کتنے واضح الفاظ میں نبی (صلى الله عليه وسلم) سے علم غیب کی نفی ہے۔ کاش اہل بدعت کو قرآن سمجھنے کی توفیق نصیب ہو۔
  3. 3 اس سے مراد بعض کے نزدیک دنیا کی ذلت و رسوائی اور پھر آخرت کا عذاب ہے اور بعض کے نزدیک دنیا میں ہی دوہری سزا ہے۔

9:101 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:101 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:101

Al-Mukhtasar

101- کچھ مدینہ کے آس پاس اور قرب و جوار والے دیہاتیوں میں اور کچھ مدینے والوں میں ایسے منافق ہیں جو اپنے نفاق پر قائم اور اڑے ہوئے ہیں۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ انھیں نہیں جانتے۔ اللہ ہی انھیں جانتا ہے۔ اللہ ضرور انھیں دوہری سزا دے گا۔ ایک دفعہ دنیا میں ان کے نفاق کا پردہ چاک کر کے اور قتل و قید کی سزا دے کر اور دوسری دفعہ آخرت میں قبر کا عذاب دے کر، پھر قیامت کے دن وہ جہنم کے سب سے نچلے طبقے میں بڑے عذاب کی طرف بھیجے جائیں گے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
11
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
203
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
203
نسخ مصحف (612 صفحات)
204
آیت 9:101 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:101 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 11.

آیت 9:101 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 203 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 203 · نسخ مصحف (612 صفحات): 204.

آیت 9:101 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 9:101 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:101: حروف کی تعداد 98، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:101 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:101 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,336 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:101 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:101 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play