مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:114 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 114 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1349، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 205 پر ہے۔

وَمَا كَانَ ٱسۡتِغۡفَارُ إِبۡرَٰهِيمَ لِأَبِيهِ إِلَّا عَن مَّوۡعِدَةٖ وَعَدَهَآ إِيَّاهُ فَلَمَّا تَبَيَّنَ لَهُۥٓ أَنَّهُۥ عَدُوّٞ لِّلَّهِ تَبَرَّأَ مِنۡهُۚ إِنَّ إِبۡرَٰهِيمَ لَأَوَّٰهٌ حَلِيمٞ

اور ابراہیم (علیہ السلام) کا اپنے باپ کے لیے دعائے مغفرت مانگنا وه صرف وعده کے سبب سے تھا جو انہوں نے اس سے وعده کرلیا تھا۔ پھر جب ان پر یہ بات ﻇاہر ہوگئی کہ وه اللہ کا دشمن ہے تو وه اس سے محض بے تعلق ہوگئے1 ، واقعی ابراہیم (علیہ السلام) بڑے نرم دل اور برد بار تھے۔2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی ابراہیم (عليه السلام) پر بھی جب یہ بات واضح ہوگئی کہ میرا باپ اللہ کا دشمن ہے اور جہنمی ہے تو انہوں نے اس سے اظہار نجات کر دیا اور اس کے بعد مغفرت کی دعا نہیں کی۔
  2. 2 اور ابتداء میں باپ کے لئے مغفرت کی دعا بھی اپنے اسی مزاج کی نرمی اور حلیمی کی وجہ سے کی تھی۔

9:114 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:114 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:114

Al-Mukhtasar

114- اور ابراہیم( علیہ السلام ) نے اپنے والد کے لیے جو دعائے مغفرت کی تھی، وہ صرف ایک وعدے کی وفا کے لیے تھی جو انھوں نے اپنے باپ سے کیا تھا کہ وہ ضرور ان کے لیے بخشش کی دعا کریں گے، اس امید پر کہ وہ مسلمان ہو جائے، پھر جب ابراہیم( علیہ السلام ) پر واضح ہوگیا کہ ان کا باپ اللہ کا دشمن ہے کہ کوئی نصیحت اسے فائدہ نہیں دیتی یا انھیں وحی کے ذریعے سے علم ہوگیا کہ وہ کافر ہی مرے گا تو انھوں نے اس سے اعلانِ براء ت کر دیا۔ ان کا والد کے لیے استغفار کرنا ان کے اپنے اجتہاد کی بنا پر تھا۔ اللہ تعالیٰ کے ان کی طرف وحی کیے گئے کسی حکم کی مخالفت نہیں تھی۔ بلاشبہ ابراہیم علیہ السلام اللہ کے حضور بہت گڑگڑانے والے اور اپنی ظالم قوم سے بہت زیادہ عفو و درگزرکرنے والے تھے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
11
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
205
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
205
نسخ مصحف (612 صفحات)
206
آیت 9:114 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:114 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 11.

آیت 9:114 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 205 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 205 · نسخ مصحف (612 صفحات): 206.

آیت 9:114 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 9:114 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:114: حروف کی تعداد 85، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:114 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:114 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,349 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:114 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:114 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play