سورۃ التوبہ 9:115 التوبة
یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 115 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1350، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 205 پر ہے۔
وَمَا كَانَ ٱللَّهُ لِيُضِلَّ قَوۡمَۢا بَعۡدَ إِذۡ هَدَىٰهُمۡ حَتَّىٰ يُبَيِّنَ لَهُم مَّا يَتَّقُونَۚ إِنَّ ٱللَّهَ بِكُلِّ شَيۡءٍ عَلِيمٌ
اور اللہ ایسا نہیں کرتا کہ کسی قوم کو ہدایت کر کے بعد میں گمراه کر دے جب تک کہ ان چیزوں کو صاف صاف نہ بتلادے جن سے وه بچیں1 بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز کو خوب جانتا ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 جب اللہ تعالٰی نے مشرکین کے حق میں مغفرت کی دعا کرنے سے روکا تو بعض صحابہ(رضي الله عنهم) کو جنہوں نے ایسا کیا تھا یہ اندیشہ لا حق ہوا کہ ایسا کرکے انہوں نے گمراہی کا کام تو نہیں کیا؟ اللہ تعالٰی نے فرمایا کہ جب تک بچنے والے کاموں کی وضاحت نہیں فرما دیتا، اس وقت تک اس پر مؤاخذہ بھی نہیں فرماتا نہ اسے گمراہی قرار دیتا ہے البتہ جب ان کاموں سے، جن سے روکا جا چکا ہو تو پھر اللہ تعالٰی اسے گمراہ کر دیتا ہے۔ اس لئے جن لوگوں نے اس حکم سے قبل اپنے فوت شدہ مشرک رشتے داروں کے لئے مغفرت کی دعائیں کیں ہیں ان کا مؤاخذہ نہیں ہوگا کیونکہ انہیں مسئلے کا اس وقت علم ہی نہ تھا۔
9:115 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 9:115
Al-Mukhtasar
115- اللہ تعالیٰ جب کسی قوم کو ہدایت کی توفیق دیتا ہے تو اس پر اس وقت تک گمراہی کا فیصلہ نہیں کرتا جب تک ان کے لیے وہ حرام کی گئی چیزیں واضح نہ کر دے جن سے بچنا ضروری ہے، پھر اگر وضاحت کے بعد وہ ان حرام امور کا ارتکاب کریں تو ان پر گمراہی کا حکم لگاتا ہے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کو خوب جانتا ہے۔ اس سے کوئی چیز چھپی نہیں۔ یقیناً اس نے تمھیں وہ کچھ سکھایا ہے جو تم نہیں جانتے تھے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 205
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 205
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 206
آیت 9:115 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.
آیت 9:115 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 9:115 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 205 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 205 · نسخ مصحف (612 صفحات): 206.
آیت 9:115 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 9:115 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 9:115: حروف کی تعداد 61، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 9:115 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 9:115 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,350 ہے۔
سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔
سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التوبہ مدنی ہے۔
کیا آیت 9:115 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 9:115 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔