سورۃ التوبہ 9:126 التوبة
یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 126 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1361، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 207 پر ہے۔
أَوَلَا يَرَوۡنَ أَنَّهُمۡ يُفۡتَنُونَ فِي كُلِّ عَامٖ مَّرَّةً أَوۡ مَرَّتَيۡنِ ثُمَّ لَا يَتُوبُونَ وَلَا هُمۡ يَذَّكَّرُونَ
اور کیا ان کو نہیں دکھلائی دیتا کہ یہ لوگ ہر سال ایک بار یا دو بار کسی نہ کسی آفت میں پھنستے رہتے ہیں1 پھر بھی نہ توبہ کرتے اور نہ نصیحت قبول کرتے ہیں۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 يُفْتَنُونَ کے معنی ہیں آزمائے جاتے ہیں۔ آفت سے مراد یا تو آسمانی آفات ہیں مثلًا قحط سالی وغیرہ (مگر یہ بعید ہے) یا جسمانی بیماریاں اور تکالیف ہیں یا غزوات ہیں جن میں شرکت کے موقع پر ان کی آزمائش ہوتی تھی۔ سیاق کلام کے اعتبار سے یہ مفہوم زیادہ صحیح ہے۔
9:126 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 9:126
Al-Mukhtasar
126- کیا منافق اسے عبرت کی نگاہ سے نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالیٰ انھیں سال میں ایک یا دو دفعہ آزمائش میں ڈالتا ہے، ان کی منافقت کا پردہ چاک کر کے انھیں رسوا کرتا ہے؟! پھر یہ سب کچھ جانتے ہوئے کہ یہ ان کے لیے اللہ کی طرف سے سزا ہے، وہ اللہ کے حضور اپنے کفر سے توبہ کرتے ہيں نہ اپنے نفاق سے باہر آتے ہیں اور نہ اپنے اوپر آنے والی مصیبت و آزمائش سے نصیحت پکڑتے ہیں اور نہ یہ یاد ركھتے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے!
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 207
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 207
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 208
آیت 9:126 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.
آیت 9:126 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 9:126 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 207 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 207 · نسخ مصحف (612 صفحات): 208.
آیت 9:126 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 9:126 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 9:126: حروف کی تعداد 56، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 9:126 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 9:126 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,361 ہے۔
سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔
سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التوبہ مدنی ہے۔
کیا آیت 9:126 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 9:126 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔