سورۃ التوبہ 9:23 التوبة
یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 23 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1258، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 190 پر ہے۔
يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَتَّخِذُوٓاْ ءَابَآءَكُمۡ وَإِخۡوَٰنَكُمۡ أَوۡلِيَآءَ إِنِ ٱسۡتَحَبُّواْ ٱلۡكُفۡرَ عَلَى ٱلۡإِيمَٰنِۚ وَمَن يَتَوَلَّهُم مِّنكُمۡ فَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلظَّٰلِمُونَ
اے ایمان والو! اپنے باپوں کو اور اپنے بھائیوں کو دوست نہ بناؤ اگر وه کفر کو ایمان سے زیاده عزیز رکھیں۔ تم میں سے جو بھی ان سے محبت رکھے گا وه پورا گنہگار ﻇالم ہے۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ وہی مضمون ہے جو قرآن کریم میں متعدد جگہ بیان کیا گیا ہے۔ (ملاحظہ ہو۔ سورة آل عمران: آيت 28-118- سورة المائدة: آيت 151 اور سورة المجادلة 22) یہاں جہاد و ہجرت کے موضوع کے ضمن میں (چونکہ اس کی اہمیت واضح ہے اس لئے) اسے یہاں بھی بیان کیا گیا ہے یعنی جہاد و ہجرت میں تمہارے لئے تمہارے باپوں اور بھائیوں وغیرہ کی محبت آڑے نہ آئے، کیونکہ وہ ابھی تک کافر ہیں، تو پھر وہ تمہارے دوست ہو ہی نہیں سکتے، بلکہ وہ تمہارے دشمن ہیں اگر تم ان سے محبت کا تعلق رکھو گے تو یاد رکھو تم ظالم قرار پاؤ گے۔
9:23 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 9:23
Al-Mukhtasar
23- اے اللہ پر ایمان لانے اور اس کے رسول کی لائی ہوئی شریعت کی پیروی کرنے والو! اگر تمھارے آباء و اجداد، حقیقی بھائی اور دیگر قریبی رشتہ دار اکیلے اللہ پر ایمان لانے کے بجائے کفر پر اڑے رہیں تو تم ان سے اس طرح کا تعلق اور محبت نہ رکھو کہ مومنوں کے راز کی باتیں انھیں بتاؤ اور ان سے مشورہ بھی نہ کرو۔ جو شخص ان کے کفر پر باقی رہنے کے باوجود ان سے دوستی رکھے اور ان سے محبت کا اظہار کرے تو اس نے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی اور معصیت و نافرمانی کی وجہ سے خود کو ہلاکت میں ڈال کر اپنے آپ پر ظلم کیا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 10
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 190
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 190
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 191
آیت 9:23 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.
آیت 9:23 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 10.
آیت 9:23 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 190 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 190 · نسخ مصحف (612 صفحات): 191.
آیت 9:23 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 9:23 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 9:23: حروف کی تعداد 95، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 9:23 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 9:23 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,258 ہے۔
سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔
سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التوبہ مدنی ہے۔
کیا آیت 9:23 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 9:23 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔