مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:30 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 30 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1265، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 191 پر ہے۔

وَقَالَتِ ٱلۡيَهُودُ عُزَيۡرٌ ٱبۡنُ ٱللَّهِ وَقَالَتِ ٱلنَّصَٰرَى ٱلۡمَسِيحُ ٱبۡنُ ٱللَّهِۖ ذَٰلِكَ قَوۡلُهُم بِأَفۡوَٰهِهِمۡۖ يُضَٰهِـُٔونَ قَوۡلَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ مِن قَبۡلُۚ قَٰتَلَهُمُ ٱللَّهُۖ أَنَّىٰ يُؤۡفَكُونَ

یہود کہتے ہیں عزیر اللہ کا بیٹا ہے اور نصرانی کہتے ہیں مسیح اللہ کا بیٹا ہے یہ قول صرف ان کے منھ کی بات ہے۔ اگلے منکروں کی بات کی یہ بھی نقل کرنے لگے اللہ انہیں غارت کرے وه کیسے پلٹائے جاتے ہیں۔

9:30 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:30 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:30

Al-Mukhtasar

30- بلاشبہ یہود و نصاریٰ میں سے ہر ایک مشرک ہے۔ یہودی اس وجہ سے مشرک ہیں کہ انھوں نے سیدنا عزیر علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کا بیٹا قرار دیا اور عیسائی اس وجہ سے مشرک ہیں کہ انھوں نے دعویٰ کیا کہ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے بیٹے ہیں۔ یہ جھوٹ جو انھوں نے گھڑا، صرف ان کے منہ کی بات ہے۔ کوئی دلیل اس کی تائید نہیں کرتی۔ وہ اس بات میں اپنے سے پہلے مشرکوں سے ملتے جلتے ہیں جنھوں نے کہا تھا کہ فرشتے اللہ کی بیٹیاں ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی شان اس سے بہت بلند اور بڑی ہے۔ اللہ انھیں برباد کرے، وہ واضح حق چھوڑ کر باطل کی طرف کیسے بہکے جارہے ہیں؟!

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
23
مدینہ مصحف (604 صفحات)
191
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
191
نسخ مصحف (612 صفحات)
192
آیت 9:30 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:30 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 9:30 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 191 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 191 · نسخ مصحف (612 صفحات): 192.

آیت 9:30 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 23.

آیت 9:30 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:30: حروف کی تعداد 103، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:30 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:30 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,265 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:30 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:30 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play