مواد پر جائیں

سورۃ الزخرف 43:18

یہ سورۃ الزخرف کی 89 آیات میں سے آیت 18 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4343، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 490 پر ہے۔

أَوَمَن يُنَشَّؤُاْ فِي ٱلۡحِلۡيَةِ وَهُوَ فِي ٱلۡخِصَامِ غَيۡرُ مُبِينٖ

کیا (اللہ کی اوﻻد لڑکیاں ہیں) جو زیورات میں پلیں اور جھگڑے میں (اپنی بات) واضح نہ کرسکیں؟1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 يُنَشَّؤُا نُشُوءٌ سے ہے، بمعنی تربیت اور نشوونما۔ عورتوں کی دو صفات کا تذکرہ بطور خاص یہاں کیا گیا ہے۔ 1۔ ان کی تربیت اور نشوونما زیورات اور زینت میں ہوتی ہے، یعنی شعور کی آنکھیں کھولتے ہی ان کی توجہ حسن افزا اور جمال افروز چیزوں کی طرف ہوجاتی ہے۔ مقصد اس وضاحت سے یہ ہے کہ جن کی حالت یہ ہے، وہ تو اپنے ذاتی معاملات کے درست کرنے کی بھی استعداد وصلاحیت نہیں رکھتیں۔ 2۔ اگر کسی سے بحث وتکرار ہو تو وہ اپنی بات بھی صحیح طریقے سے (فطری حجاب کی وجہ سے) واضح نہیں کرسکتیں نہ فریق مخالف کے دلائل کا توڑ ہی کرسکتی ہیں۔ یہ عورت کی وہ دو فطری کمزوریا ں ہیں جن کی بنا پر مرد حضرات عورتوں پر ایک گونہ فضیلت رکھتے ہیں۔ سیاق سے بھی مرد کی یہ برتری واضح ہے، کیوں کہ گفتگو اسی ضمن میں یعنی مرد و عورت کے درمیان جو فطری تفاوت ہے، جس کی بنا پر بچی کے مقابلے میں بچے کی ولادت کو زیادہ پسند کیا جاتا تھا، ہو رہی ہے۔

43:18 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الزخرف
0/89
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الزخرف 43:18 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 43:18

Al-Mukhtasar

18- کیا وہ اپنے رب کی طرف اسے منسوب کرتے ہیں جو زینت میں پلی بڑھی ہو جبکہ وہ اپنے عورت ہونے کی وجہ سے بحث کے وقت کھل کر بات بھی نہ کر سکے؟

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
25
الفاظ کی تعداد
9
مدینہ مصحف (604 صفحات)
490
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
490
نسخ مصحف (612 صفحات)
491
آیت 43:18 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الزخرف. 114 میں سے سورت نمبر 43 · آیات کی تعداد: 89.

آیت 43:18 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 25.

آیت 43:18 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 490 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 490 · نسخ مصحف (612 صفحات): 491.

آیت 43:18 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 9.

آیت 43:18 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 43:18: حروف کی تعداد 35، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 43:18 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 43:18 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,343 ہے۔

سورۃ الزخرف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الزخرف: آیات کی تعداد 89۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 43 پر ہے۔

سورۃ الزخرف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الزخرف مکی ہے۔

کیا آیت 43:18 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 43:18 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الزخرف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 89 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play