سورۃ الزخرف 43:35
یہ سورۃ الزخرف کی 89 آیات میں سے آیت 35 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4360، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 492 پر ہے۔
وَزُخۡرُفٗاۚ وَإِن كُلُّ ذَٰلِكَ لَمَّا مَتَٰعُ ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَاۚ وَٱلۡأٓخِرَةُ عِندَ رَبِّكَ لِلۡمُتَّقِينَ
اور سونے کے بھی1 ، اور یہ سب کچھ یونہی سا دنیا کی زندگی کا فائده ہے اور آخرت تو آپ کے رب کے نزدیک (صرف) پرہیزگاروں کے لیے (ہی) ہے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی بعض چیزیں چاندی کی اور بعض سونے کی، کیونکہ تنوع میں حسن زیادہ نمایاں ہوتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ دنیا کا مال ہماری نظر میں اتنا بے وقعت ہے کہ اگر مذکورہ خطرہ نہ ہوتا تو اللہ کے سب منکروں کو خوب دولت دی جاتی لیکن اس میں خطرہ یہی تھا کہ پھر سب لوگ ہی دنیا کے پرستار نہ بن جائیں۔ دنیا کی حقارت اس حدیث سے بھی واضح ہے جس میں فرمایا گیا ہے۔ ”لَوْ كَانَتِ الدُّنْيَا تَزِنُ عِنْدَ اللهِ جَنَاحَ بَعُوضَةٍ مَا سَقَى مِنْهَا كَافِرًا شُرْبَةَ مَاءٍ“ (ترمذي ، ابن ماجه ، كتاب الزهد ) ”اگر دنیا کی اللہ کے ہاں اتنی حیثیت بھی ہوتی جتنی ایک مچھر کے پر کی ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ کسی کافر کو اس دنیا سے ایک گھونٹ پانی بھی پینے کو نہ دیتا“۔
- 2 جو شرک و معاصی سے اجتناب اور اللہ کی اطاعت کرتے رہے، ان کے لیے آخرت اور جنت کی نعمتیں ہیں جن کو زوال وفنا نہیں۔
43:35 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 43:35
Al-Mukhtasar
35-اور ہم ضرور ان کے لیے (کئی چیزیں) سونے کی بنا دیتے۔ یہ سب کچھ دنیا کے ساز و سامان کے سوا کچھ نہیں، اس کے فنا اور ختم ہو جانے کی و جہ سے اس کا فائدہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ اور اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ کے رب کے ہاں آخرت کی جو نعمتیں ہیں، وہ اللہ کے حکم مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے بچ کر اس سے ڈرنے والوں کے لیے بہت بہتر ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 25
- الفاظ کی تعداد
- 12
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 492
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 491
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 492
آیت 43:35 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الزخرف. 114 میں سے سورت نمبر 43 · آیات کی تعداد: 89.
آیت 43:35 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 25.
آیت 43:35 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 492 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 491 · نسخ مصحف (612 صفحات): 492.
آیت 43:35 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 12.
آیت 43:35 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 43:35: حروف کی تعداد 52، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 43:35 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 43:35 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,360 ہے۔
سورۃ الزخرف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الزخرف: آیات کی تعداد 89۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 43 پر ہے۔
سورۃ الزخرف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الزخرف مکی ہے۔
کیا آیت 43:35 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 43:35 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الزخرف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 89 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔