سورۃ الزمر 39:52
یہ سورۃ الزمر کی 75 آیات میں سے آیت 52 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4110، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 464 پر ہے۔
أَوَلَمۡ يَعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ يَبۡسُطُ ٱلرِّزۡقَ لِمَن يَشَآءُ وَيَقۡدِرُۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّقَوۡمٖ يُؤۡمِنُونَ
کیا انہیں یہ معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ جس کے لیے چاہے روزی کشاده کر دیتا ہے اور تنگ (بھی)، ایمان ﻻنے والوں کے لیے اس میں (بڑی بڑی) نشانیاں ہیں.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی رزق کی کشادگی اور تنگی میں بھی اللہ کی توحید کے دلائل ہیں یعنی اس سےمعلوم ہوتا ہے کہ کائنات میں صرف اسی کا حکم و تصرف چلتا ہے، اسی کی تدبیر موثر اور کارگر ہے، اسی لیے وہ جس کو چاہتا ہے، رزق فراواں سے نواز دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے فقر وتنگ دستی میں مبتلا کر دیتاہے۔ اس کے ان فیصلوں میں، جو اس کی حکمت و مشیت پر مبنی ہوتے ہیں ، کوئی دخل انداز ہو سکتا ہےنہ ان میں ردوبدل کر سکتا ہے۔ تاہم یہ نشانیاں صرف اہل ایمان ہی کے لیے ہیں کیونکہ وہی ان پر غور و فکر کر کے ان سے فائدہ اٹھاتے اور اللہ کی مغفرت حاصل کرتےہیں۔
39:52 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 39:52
Al-Mukhtasar
52- ان مشرکوں کے منہ جو آیا انھوں نے کہہ دیا، کیا انھیں یہ علم نہیں کہ اللہ تعالیٰ آزمانے کے لیے جس کا چاہے رزق کھلا کر دیتا ہے کہ آیا وہ شکر کرتا ہے یا ناشکری، اور آزمانے کے لیے جس کا چاہے رزق تنگ کر دیتا ہے کہ کیا وہ صبر کرتا ہے یا اللہ کی تقدیر پر ناراضی ظاہر کرتا ہے؟! بلاشبہ رزق کی کمی بیشی کی ان مذکورہ باتوں میں ایمان والوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی تدبیر کے دلائل ہیں کیونکہ وہی دلیلوں اور نشانیوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں، اور جہاں تک کافروں کا تعلق ہے تو وہ ان دلائل سے منہ پھیر کر ان کے پاس سے گزر جاتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 24
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 464
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 464
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 465
آیت 39:52 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الزمر. 114 میں سے سورت نمبر 39 · آیات کی تعداد: 75.
آیت 39:52 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 24.
آیت 39:52 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 464 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 464 · نسخ مصحف (612 صفحات): 465.
آیت 39:52 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 39:52 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 39:52: حروف کی تعداد 58، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 39:52 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 39:52 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,110 ہے۔
سورۃ الزمر میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الزمر: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 39 پر ہے۔
سورۃ الزمر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الزمر مکی ہے۔
کیا آیت 39:52 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 39:52 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الزمر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,172 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔