مواد پر جائیں

سورۃ الزمر 39:7

یہ سورۃ الزمر کی 75 آیات میں سے آیت 7 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4065، پارہ 23۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 459 پر ہے۔

إِن تَكۡفُرُواْ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَنِيٌّ عَنكُمۡۖ وَلَا يَرۡضَىٰ لِعِبَادِهِ ٱلۡكُفۡرَۖ وَإِن تَشۡكُرُواْ يَرۡضَهُ لَكُمۡۗ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٞ وِزۡرَ أُخۡرَىٰۚ ثُمَّ إِلَىٰ رَبِّكُم مَّرۡجِعُكُمۡ فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَۚ إِنَّهُۥ عَلِيمُۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ

اگر تم ناشکری کرو تو (یاد رکھو کہ) اللہ تعالیٰ تم (سب سے) بے نیاز ہے1 ، اور وه اپنے بندوں کی ناشکری سے خوش نہیں اور اگر تم شکر کرو تو وه اسے تمہارے لئے پسند کرے گا2۔ اور کوئی کسی کا بوجھ نہیں اٹھاتا پھر تم سب کا لوٹنا تمہارے رب ہی کی طرف ہے۔ تمہیں وه بتلا دے گا جو تم کرتے تھے۔ یقیناً وه دلوں تک کی باتوں کا واقف ہے.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 اس کی تشریح کے لئے دیکھئے سورۂ ابراہیم آیت 8 کا حاشیہ۔
  2. 2 یعنی کفر اگرچہ انسان اللہ کی مشیت ہی سے کرتا ہے، کیوں کہ اس کی مشیت کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا نہ ہی ہو سکتا ہے۔ تاہم کفر کو اللہ تعالیٰ پسند نہیں فرماتا۔ اس کی رضا حاصل کرنے کا راستہ تو شکر ہی کا راستہ ہے نہ کہ کفر کا۔ یعنی اس کی مشیت اور چیز ہے اور اس کی رضا اور چیز ہے، جیسا کہ پہلے بھی اس نکتے کی وضاحت بعض مقامات پر کی جا چکی ہے۔ دیکھئے صفحہ۔ 109۔

39:7 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الزمر
0/75
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الزمر 39:7 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 39:7

Al-Mukhtasar

7- اے لوگو! اگر تم اپنے رب کے ساتھ کفر کرو تو بلاشبہ اللہ تعالیٰ تمھارے ایمان سے بے نیاز ہے اور تمھارا کفر اسے نقصان نہیں دے گا۔ تمھارے کفر کا نقصان تمھی کو ہوگا۔ الله تعاليٰ اپنے بندوں کے لیے پسند نہیں کرتا کہ وہ اس کے ساتھ کفر کریں اور نہ وہ کفر کرنے کا انھیں حکم دیتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ بے حیائی اور برائی کا حکم نہیں دیتا۔ اگر تم اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر اس کا شکر ادا کرو اور اس پر ایمان لاؤ تو وہ تمھارے شکر پر راضی ہوگا اور اس پر تمھیں بدلہ دے گا۔ کوئی شخص کسی دوسرے شخص کے گناہ نہیں اٹھائے گا بلکہ ہر شخص اپنے کیے کے بدلے گروی ہے، پھر قیامت کے دن تمھیں تمھارے اکیلے رب ہی کی طرف لوٹنا ہے تو وہ تمھیں تمھارے ان اعمال کی خبر دے گا جو تم دنیا میں کرتے رہے اور تمھارے ان اعمال کا تمھیں پورا پورا بدلہ دے گا۔ بلاشبہ وہ پاک رب اسے خوب جانتا ہے جو اس کے بندوں کے دلوں میں ہے۔ ان کے دلوں کی کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
23
الفاظ کی تعداد
31
مدینہ مصحف (604 صفحات)
459
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
459
نسخ مصحف (612 صفحات)
460
آیت 39:7 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الزمر. 114 میں سے سورت نمبر 39 · آیات کی تعداد: 75.

آیت 39:7 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 23.

آیت 39:7 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 459 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 459 · نسخ مصحف (612 صفحات): 460.

آیت 39:7 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 31.

آیت 39:7 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 39:7: حروف کی تعداد 126، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 39:7 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 39:7 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,065 ہے۔

سورۃ الزمر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الزمر: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 39 پر ہے۔

سورۃ الزمر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الزمر مکی ہے۔

کیا آیت 39:7 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 39:7 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الزمر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,172 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play