مواد پر جائیں

سورۃ الزمر 39:8

یہ سورۃ الزمر کی 75 آیات میں سے آیت 8 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4066، پارہ 23۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 459 پر ہے۔

۞ وَإِذَا مَسَّ ٱلۡإِنسَٰنَ ضُرّٞ دَعَا رَبَّهُۥ مُنِيبًا إِلَيۡهِ ثُمَّ إِذَا خَوَّلَهُۥ نِعۡمَةٗ مِّنۡهُ نَسِيَ مَا كَانَ يَدۡعُوٓاْ إِلَيۡهِ مِن قَبۡلُ وَجَعَلَ لِلَّهِ أَندَادٗا لِّيُضِلَّ عَن سَبِيلِهِۦۚ قُلۡ تَمَتَّعۡ بِكُفۡرِكَ قَلِيلًا إِنَّكَ مِنۡ أَصۡحَٰبِ ٱلنَّارِ

اور انسان کو جب کبھی کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وه خوب رجوع ہو کر اپنے رب کو پکارتا ہے، پھر جب اللہ تعالیٰ اسے اپنے پاس سے نعمت عطا فرمادیتا ہے تو وه اس سے پہلے جو دعا کرتا تھا اسے (بالکل) بھول جاتا ہے1 اور اللہ تعالیٰ کے شریک مقرر کرنے لگتا ہے جس سے (اوروں کو بھی) اس کی راه سے بہکائے، آپ کہہ دیجئے! کہ اپنے کفر کا فائده کچھ دن اور اٹھالو، (آخر) تو دوزخیوں میں ہونے واﻻ ہے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یا اس تکلیف کو بھول جاتا ہے جس کو دور کرنے کے لئے وہ دوسروں کو چھوڑ کر، اللہ سےدعا کرتاتھا یا اس رب کو بھول جاتا ہے، جسے وہ پکارﺗا تھا اور اس کے سامنے تضرع کرتا تھا، اور پھر شرک میں مبتلا ہو جاتا ہے۔

39:8 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الزمر
0/75
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الزمر 39:8 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 39:8

Al-Mukhtasar

8- جب کافر کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے، جیسے بیماری، مال ضائع ہونا اور غرق ہونے کا خوف تو وہ صرف اپنے پاک رب کی طرف رجوع کرتے ہوئے اس سے دعا کرتا ہے کہ وہ اس سے اس تکلیف کو دور کردے جو اسے لاحق ہوئی ہے، پھر جب اللہ تعالیٰ اسے اپنی نعمت عطا کر دے کہ اس سے وہ تکلیف دور کر دے جو اسے پہنچی تھی تو وہ اس اللہ کو چھوڑ دیتا ہے جس کے حضور وہ پہلے گڑگڑاتا تھا اور اللہ کے شریک مقرر کرنے لگتا ہے جن کی وہ اللہ کے سوا عبادت کرتا ہے تاکہ وہ دوسروں کو بھی اللہ کی اس راہ سے بھٹکائے جو اس تک پہنچانے والی ہے۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! جس کا یہ حال ہو اس سے کہہ دیں: اپنی بقیہ زندگی میں اپنے کفر سے فائدہ اٹھا اور وہ بہت تھوڑا وقت ہے۔ بلاشبہ تو ان آگ والوں میں سے ہوگا جو قیامت کے دن ہمیشہ اس آگ کے ساتھ چمٹے رہیں گے جیسے دوست اپنے دوست کے ساتھ رہتا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
23
الفاظ کی تعداد
34
مدینہ مصحف (604 صفحات)
459
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
459
نسخ مصحف (612 صفحات)
460
آیت 39:8 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الزمر. 114 میں سے سورت نمبر 39 · آیات کی تعداد: 75.

آیت 39:8 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 23.

آیت 39:8 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 459 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 459 · نسخ مصحف (612 صفحات): 460.

آیت 39:8 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 34.

آیت 39:8 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 39:8: حروف کی تعداد 121، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 39:8 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 39:8 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,066 ہے۔

سورۃ الزمر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الزمر: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 39 پر ہے۔

سورۃ الزمر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الزمر مکی ہے۔

کیا آیت 39:8 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 39:8 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الزمر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,172 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play