مواد پر جائیں

سورۃ فاطر 35:13

یہ سورۃ فاطر کی 45 آیات میں سے آیت 13 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3673، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 436 پر ہے۔

يُولِجُ ٱلَّيۡلَ فِي ٱلنَّهَارِ وَيُولِجُ ٱلنَّهَارَ فِي ٱلَّيۡلِ وَسَخَّرَ ٱلشَّمۡسَ وَٱلۡقَمَرَۖ كُلّٞ يَجۡرِي لِأَجَلٖ مُّسَمّٗىۚ ذَٰلِكُمُ ٱللَّهُ رَبُّكُمۡ لَهُ ٱلۡمُلۡكُۚ وَٱلَّذِينَ تَدۡعُونَ مِن دُونِهِۦ مَا يَمۡلِكُونَ مِن قِطۡمِيرٍ

وه رات کو دن اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور آفتاب وماہتاب کو اسی نے کام میں لگا دیا ہے۔ ہر ایک میعاد معین پر چل رہا ہے۔ یہی ہے اللہ1 تم سب کا پالنے واﻻ اسی کی سلطنت ہے۔ جنہیں تم اس کے سوا پکار رہے ہو وه تو کھجور کی گٹھلی کے چھلکے کے بھی مالک نہیں.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی مذکورہ تمام افعال کا فاعل ہے۔
  2. 2 یعنی اتنی حقیر چیز کے بھی مالک نہیں، نہ اسے پیدا کرنے پر ہی قادر ہیں۔ قِطْمِيرٌ اس جھلی کو کہتے ہیں جو کھجور اور اس کی گٹھلی کے درمیان ہوتی ہےیہ پتلا سا چھلکا گٹھلی پر لفافے کی طرح چڑھا ہوا ہوتا ہے۔

35:13 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ فاطر
0/45
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي فاطر 35:13 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 35:13

Al-Mukhtasar

13-اللہ تعالیٰ رات کو دن میں داخل کرتا ہے تو وہ بڑا ہو جاتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے تو وہ لمبی ہو جاتی ہے۔ اس پاک رب نے سورج اور چاند کو پابند کر دیا ہے۔ ان میں سے ہر ایک مقرر وقت تک کے لیے چل رہا ہے اور اس وقت کو اللہ جانتا ہے اور وہ ہے قیامت کا دن۔ جو یہ سب کچھ مقدر ٹھہراتا ہے اور چلاتا ہے، وہ اللہ ہے جو تمھارا رب ہے۔ بادشاہت صرف اسی اکیلے کی ہے۔ اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر جن بتوں کی تم پوجا کرتے ہو، وہ کھجور کی گٹھلی کے چھلکے جتنی چیز کے بھی مالک نہیں، پھر تم میرے سوا ان کی عبادت کیسے کرتے ہو؟

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
28
مدینہ مصحف (604 صفحات)
436
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
436
نسخ مصحف (612 صفحات)
437
آیت 35:13 کس سورت میں ہے؟

سورۃ فاطر. 114 میں سے سورت نمبر 35 · آیات کی تعداد: 45.

آیت 35:13 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 35:13 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 436 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 436 · نسخ مصحف (612 صفحات): 437.

آیت 35:13 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 28.

آیت 35:13 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 35:13: حروف کی تعداد 113، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 35:13 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 35:13 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,673 ہے۔

سورۃ فاطر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ فاطر: آیات کی تعداد 45۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 35 پر ہے۔

سورۃ فاطر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ فاطر مکی ہے۔

کیا آیت 35:13 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 35:13 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ فاطر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 45 آیات اور 775 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play