مواد پر جائیں

سورۃ فاطر 35:14

یہ سورۃ فاطر کی 45 آیات میں سے آیت 14 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3674، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 436 پر ہے۔

إِن تَدۡعُوهُمۡ لَا يَسۡمَعُواْ دُعَآءَكُمۡ وَلَوۡ سَمِعُواْ مَا ٱسۡتَجَابُواْ لَكُمۡۖ وَيَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ يَكۡفُرُونَ بِشِرۡكِكُمۡۚ وَلَا يُنَبِّئُكَ مِثۡلُ خَبِيرٖ

اگر تم انہیں پکارو تو وه تمہاری پکار سنتے ہی نہیں1 اور اگر (بالفرض) سن بھی لیں تو فریاد رسی نہیں کریں گے2، بلکہ قیامت کے دن تمہارے اس شرک کا صاف انکار کرجائیں گے3۔ آپ کو کوئی حق تعالیٰ جیسا خبردار خبریں نہ دے گا.4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 یعنی اگر تم انہیں مصائب میں پکارو تو وہ تمہاری پکار سنتے ہی نہیں ہیں، کیونکہ وہ جمادات ہیں یامنوں مٹی کے نیچے مدفون۔
  2. 2 یعنی اگر بالفرض وہ سن بھی لیں تو بےفائدہ، اس لئے کہ وہ تمہاری التجاؤں کے مطابق تمہارا کام نہیں کرسکتے۔
  3. 3 اور کہیں گے «مَا كُنْتُمْ إِيَّانَا تَعْبُدُونَ» (يونس: 28) ”تم ہماری عبادت نہیں کرتے تھے“۔ «إِنْ كُنَّا عَنْ عِبَادَتِكُمْ لَغَافِلِينَ» (يونس: 29) ”ہم تو تمہاری عبادت سے بےخبر تھے“۔ اس آیت سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ جن کی اللہ کے سوا عبادت کی جاتی ہے، وہ سب پتھر کی مورتیاں ہی نہیں ہوں گی، بلکہ ان میں عاقل (ملائکہ، جن، شیاطین اور صالحین) بھی ہوں گے۔ تب ہی تو یہ انکار کریں گے۔ اور یہ بھی معلوم ہوا کہ ان کی حاجت براری کے لئے پکارنا شرک ہے۔
  4. 4 اس لئے کہ اس جیسا کامل علم کسی کے پاس بھی نہیں ہے۔ وہی تمام امور کی کنہ اور حقیقت سے پوری طرح باخبر ہے جس میں ان پکارﮮ جانے والوں کی بےاختیاری، پکار کو نہ سننا اور قیامت کے دن اس کا انکار کرنا بھی شامل ہے۔

35:14 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ فاطر
0/45
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي فاطر 35:14 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 35:14

Al-Mukhtasar

14-اگر تم اپنے معبودوں کو پکارو تو وہ تمھاری پکار نہیں سنیں گے کیونکہ وہ جمادات ہیں جن میں زندگی کا احساس اور سننے کی صلاحیت نہیں ہے۔ فرض کرو اگر وہ تمھاری پکار سن بھی لیں تو تمھیں کوئی جواب نہیں دیں گے اور قیامت کے دن وہ تمھارے شرک سے اور تم ان کی جو عبادت کرتے ہو، اس سے لاتعلقی کا اظہار کریں گے، چنانچہ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ کو اللہ پاک سے زیادہ سچی خبریں کوئی نہیں دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
436
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
436
نسخ مصحف (612 صفحات)
437
آیت 35:14 کس سورت میں ہے؟

سورۃ فاطر. 114 میں سے سورت نمبر 35 · آیات کی تعداد: 45.

آیت 35:14 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 35:14 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 436 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 436 · نسخ مصحف (612 صفحات): 437.

آیت 35:14 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 35:14 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 35:14: حروف کی تعداد 80، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 35:14 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 35:14 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,674 ہے۔

سورۃ فاطر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ فاطر: آیات کی تعداد 45۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 35 پر ہے۔

سورۃ فاطر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ فاطر مکی ہے۔

کیا آیت 35:14 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 35:14 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ فاطر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 45 آیات اور 775 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play