مواد پر جائیں

سورۃ فاطر 35:12

یہ سورۃ فاطر کی 45 آیات میں سے آیت 12 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3672، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 436 پر ہے۔

وَمَا يَسۡتَوِي ٱلۡبَحۡرَانِ هَٰذَا عَذۡبٞ فُرَاتٞ سَآئِغٞ شَرَابُهُۥ وَهَٰذَا مِلۡحٌ أُجَاجٞۖ وَمِن كُلّٖ تَأۡكُلُونَ لَحۡمٗا طَرِيّٗا وَتَسۡتَخۡرِجُونَ حِلۡيَةٗ تَلۡبَسُونَهَاۖ وَتَرَى ٱلۡفُلۡكَ فِيهِ مَوَاخِرَ لِتَبۡتَغُواْ مِن فَضۡلِهِۦ وَلَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُونَ

اور برابر نہیں دو دریا یہ میٹھا ہے پیاس بجھاتا پینے میں خوشگوار اور یہ دوسرا کھاری ہے کڑوا، تم ان دونوں میں سے تازه گوشت کھاتے ہو اور وه زیوارت نکالتے ہو جنہیں تم پہنتے ہو۔ اور آپ دیکھتے ہیں کہ بڑی بڑی کشتیاں پانی کو چیرنے پھاڑنے1 والی ان دریاؤں میں ہیں تاکہ تم اس کا فضل ڈھونڈو اور تاکہ تم اس کا شکر کرو.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 مواخر، وہ کشتیاں جو آتے جاتے پانی کو چیرتی ہوئی گزرتی ہیں، آیت میں بیان کردہ دوسری چیزوں کی وضاحت سورۃ الفرقان میں گزرچکی ہے۔

35:12 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ فاطر
0/45
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي فاطر 35:12 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 35:12

Al-Mukhtasar

12-دو سمندر برا بر نہیں: ان میں سے ایک انتہائی میٹھا ہے، اپنی مٹھاس کی وجہ سے پینے میں خوشگوار، اور دوسرا نمکین نہایت کڑوا جسے پینا اس کی شدید کڑواہٹ کی وجہ سے ناممکن ہے۔ تم مذکورہ بالا دونوں طرح کے سمندروں سے تازہ گوشت مچھلی کی صورت میں حاصل کرتے اور کھاتے ہو، نیز ان سے موتی اور مرجان نکالتے ہو جنھیں تم بطورِ زینت پہنتے ہو۔ اے نظارہ کرنے والے! تم کشتیوں کو دیکھتے ہو کہ وہ سمندر کی لہروں کو چیرتی ہوئی آتی جاتی ہیں تاکہ تم تجارت کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ کا فضل تلاش کرو اور تاکہ اللہ نے تم پر جو بہت زیادہ انعامات کیے ہیں، ان پر اللہ کا شکر ادا کرو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
28
مدینہ مصحف (604 صفحات)
436
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
436
نسخ مصحف (612 صفحات)
437
آیت 35:12 کس سورت میں ہے؟

سورۃ فاطر. 114 میں سے سورت نمبر 35 · آیات کی تعداد: 45.

آیت 35:12 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 35:12 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 436 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 436 · نسخ مصحف (612 صفحات): 437.

آیت 35:12 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 28.

آیت 35:12 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 35:12: حروف کی تعداد 127، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 35:12 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 35:12 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,672 ہے۔

سورۃ فاطر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ فاطر: آیات کی تعداد 45۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 35 پر ہے۔

سورۃ فاطر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ فاطر مکی ہے۔

کیا آیت 35:12 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 35:12 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ فاطر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 45 آیات اور 775 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play