مواد پر جائیں

سورۃ فاطر 35:18

یہ سورۃ فاطر کی 45 آیات میں سے آیت 18 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3678، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 436 پر ہے۔

وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٞ وِزۡرَ أُخۡرَىٰۚ وَإِن تَدۡعُ مُثۡقَلَةٌ إِلَىٰ حِمۡلِهَا لَا يُحۡمَلۡ مِنۡهُ شَيۡءٞ وَلَوۡ كَانَ ذَا قُرۡبَىٰٓۗ إِنَّمَا تُنذِرُ ٱلَّذِينَ يَخۡشَوۡنَ رَبَّهُم بِٱلۡغَيۡبِ وَأَقَامُواْ ٱلصَّلَوٰةَۚ وَمَن تَزَكَّىٰ فَإِنَّمَا يَتَزَكَّىٰ لِنَفۡسِهِۦۚ وَإِلَى ٱللَّهِ ٱلۡمَصِيرُ

کوئی بھی بوجھ اٹھانے واﻻ دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا1 ، اگر کوئی گراں بار دوسرے کو اپنا بوجھ اٹھانے کے لئے بلائے گا تو وه اس میں سے کچھ بھی نہ اٹھائے گا گو قرابت دار ہی ہو2۔ تو صرف ان ہی کو آگاه کرسکتا ہے جو غائبانہ طور پر اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور نمازوں کی پابندی کرتے ہیں3 اور جو بھی پاک ہوجائے وه اپنے ہی نفع کے لئے پاک ہوگا4۔ لوٹنا اللہ ہی کی طرف ہے.

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 ہاں جس نے دوسروں کو گمراہ کیا ہوگا، وہ اپنے گناہوں کے بوجھ کے ساتھ ان کے گناہوں کا بوجھ بھی اٹھائے گا، جیسا کہ آیت «وَلَيَحْمِلُنَّ أَثْقَالَهُمْ وَأَثْقَالا مَعَ أَثْقَالِهِمْ» (العنكبوت: 13) اور حدیث «مَنْ سَنَّ سُنّةً سَيِّئَةً كَانَ عَلَيْهِ وِزْرُهَا وَوِزْرُ مَنْ عَمِلَ بِهَا مِنْ بَعْدِهِ» (صحيح مسلم ، كتاب الزكاة ، باب الحث على الصدقة) سے واضح ہے لیکن یہ دوسروں کا بوجھ بھی درحقیقت ان کا اپنا ہی بوجھ ہے کہ ان ہی نے ان دوسروں کو گمراہ کیا تھا۔
  2. 2 مُثْقَلَةٌ أَيْ نَفْسٌ مُثْقَلَةٌ، ایسا شخص جو گناہوں کے بوجھ سے لدا ہوگا، وہ اپنا بوجھ اٹھانے کے لئے اپنے رشتے دار کو بھی بلائے گا تو وہ آمادہ نہیں ہوگا۔
  3. 3 یعنی تیرے انذاروتبلیغ کا فائدہ ان ہی لوگوں کو ہوسکتا ہے، گویا تو ان ہی کو ڈراتا ہے، ان کو نہیں جن کوانذار سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا، «إِنَّمَا أَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ يَخْشَاهَا» (النازعات: 45) اور «إِنَّمَا تُنْذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ وَخَشِيَ الرَّحْمَنَ بِالْغَيْبِ» (يٰس: 11)۔
  4. 4 تَطَهُّرٌ اور تَزَكِّي کے معنی ہیں شرک اور فواحش کی آلودگیوں سے پاک ہونا۔

35:18 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ فاطر
0/45
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي فاطر 35:18 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 35:18

Al-Mukhtasar

18-کوئی گناہ کرنے والا انسان کسی دوسرے گناہ گار کا گناہ اپنے ذمے نہیں لے گا بلکہ ہر گناہ گار اپنے گناہ کا بوجھ خود اٹھائے گا۔ اگر گناہوں کے بوجھ تلے دبا شخص کسی دوسرے کو گناہوں کا بوجھ اٹھانے کے لیے پکارے گا تو اس كے بوجھ میں سے ذرہ بھر بوجھ بھی کوئی نہیں اٹھائے گا، خواہ جسے وہ پکار رہا ہے وہ اس کا قریبی ہی ہو۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ تو اللہ کے عذاب سے صرف انھیں ڈرا سکتے ہیں جو غائبانہ طور پر اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور انھوں نے نماز کامل طریقے سے ادا کی تو وہی لوگ آپ کے ڈرانے سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ جو شخص گناہوں سے پاک ہو جائے … اور سب سے بڑا گناہ اللہ کے ساتھ شرک ہے … تو وہ اپنے ہی لیے پاک ہوتا ہے کیونکہ اس کا نفع اسی کو ہوگا۔ اللہ تعالیٰ تو اس کی اطاعت سے بے نیاز ہے اور قیامت کے دن حساب کتاب اور جزا کے لیے اسی کی طرف لوٹنا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
34
مدینہ مصحف (604 صفحات)
436
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
436
نسخ مصحف (612 صفحات)
437
آیت 35:18 کس سورت میں ہے؟

سورۃ فاطر. 114 میں سے سورت نمبر 35 · آیات کی تعداد: 45.

آیت 35:18 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 35:18 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 436 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 436 · نسخ مصحف (612 صفحات): 437.

آیت 35:18 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 34.

آیت 35:18 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 35:18: حروف کی تعداد 138، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 35:18 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 35:18 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,678 ہے۔

سورۃ فاطر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ فاطر: آیات کی تعداد 45۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 35 پر ہے۔

سورۃ فاطر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ فاطر مکی ہے۔

کیا آیت 35:18 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 35:18 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ فاطر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 45 آیات اور 775 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play