مواد پر جائیں

سورۃ فاطر 35:43

یہ سورۃ فاطر کی 45 آیات میں سے آیت 43 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3703، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 439 پر ہے۔

ٱسۡتِكۡبَارٗا فِي ٱلۡأَرۡضِ وَمَكۡرَ ٱلسَّيِّيِٕۚ وَلَا يَحِيقُ ٱلۡمَكۡرُ ٱلسَّيِّئُ إِلَّا بِأَهۡلِهِۦۚ فَهَلۡ يَنظُرُونَ إِلَّا سُنَّتَ ٱلۡأَوَّلِينَۚ فَلَن تَجِدَ لِسُنَّتِ ٱللَّهِ تَبۡدِيلٗاۖ وَلَن تَجِدَ لِسُنَّتِ ٱللَّهِ تَحۡوِيلًا

دنیا میں اپنے کو بڑا سمجھنے کی وجہ سے1 ، اور ان کی بری تدبیروں کی وجہ سے2 اور بری تدبیروں کا وبال ان تدبیر والوں ہی پر پڑتا ہے3، سو کیا یہ اسی دستور کے منتظر ہیں جو اگلے لوگوں کے ساتھ ہوتا رہا ہے4۔ سو آپ اللہ کے دستور کو کبھی بدلتا ہوا نہ پائیں گے5، اور آپ اللہ کے دستور کو کبھی منتقل ہوتا ہوا نہ پائیں گے.6

مترجم کے حواشی (6)
  1. 1 یعنی آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی نبوت پر ایمان لانے کے بجائے انکار و مخالفت کا راستہ محض استکبار اور سرکشی کی وجہ سے اختیار کیا۔
  2. 2 اور بری تدبیر یعنی حیلہ، دھوکہ اور عمل قبیح کی وجہ سے کیا۔
  3. 3 یعنی لوگ مکر وحیلہ کرتے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ بری تدبیر کا انجام برا ہی ہوتا ہے اور اس کا وبال بالآخر مکر وحیلہ کرنے والوں پر ہی پڑتا ہے۔
  4. 4 یعنی کیا یہ اپنے کفروشرک، رسول (صلى الله عليه وسلم) کی مخالفت اور مومنوں کو ایذائیں پہنچانے پر مصر رہ کر اس بات کے منتظر ہیں کہ انہیں بھی اس طرح ہلاک کیا جائے، جس طرح پچھلی قومیں ہلاکت سے دوچار ہوئیں؟
  5. 5 بلکہ یہ اسی طرح جاری ہے اور ہر مکذب (جھٹلانے والے) کا مقدر ہلاکت ہے یا بدلنے کا مطلب یہ ہے کہ کوئی شخص اللہ کے عذاب کو رحمت سے بدلنے پر قادر نہیں ہے۔
  6. 6 یعنی کوئی اللہ کے عذاب کو دور کرنے والا یا اس کا رخ پھیرنے والا نہیں ہے یعنی جس قوم کو اللہ عذاب سے دوچار کرنا چاہے، کوئی اس کا رخ کسی اور قوم کی طرف پھیر دے، کسی میں یہ طاقت نہیں ہے۔ مطلب اس سنت اللہ کی وضاحت سے مشرکین عرب کو ڈرانا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے، وہ کفروشرک چھوڑ کر ایمان لے آئیں، ورنہ وہ اس سنت الٰہی سے بچ نہیں سکتے، دیر سویر اس کی زد میں آکر رہیں گے، کوئی اس قانون الٰہی کو بدلنے پر قادر ہے اور نہ عذاب الٰہی کو پھیرنے پر۔

35:43 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ فاطر
0/45
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي فاطر 35:43 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 35:43

Al-Mukhtasar

43- جن باتوں پر انھوں نے اللہ کے نام کی قسمیں کھائی تھیں، وہ کسی اچھی نیت اور مثبت ارادے کی بنیاد پر نہیں تھیں بلکہ وہ زمین میں تکبر کے اظہار اور لوگوں کو دھوکا دینے کے لیے تھیں۔ بری تدبیروں کا وبال ان بری تدبیریں کرنے والوں ہی پر پڑتا ہے تو کیا یہ تکبر کرنے والے سازشی اب صرف اللہ کے دستور کے منتظر ہیں؟ وہ دستور ان کو ہلاک کرنا ہے جس طرح اس نے ان کے بڑوں کو ہلاک کیا، لہٰذا آپ تکبر کرنے والوں کی ہلاکت کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے دستور میں ہرگز کوئی تبدیلی نہیں پائیں گے کہ وہ عذاب ان پر واقع نہ ہو یا ان کے علاوہ کسی اور پر واقع ہو جائے کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا قطعی دستور اور طریقہ ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
26
مدینہ مصحف (604 صفحات)
439
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
439
نسخ مصحف (612 صفحات)
440
آیت 35:43 کس سورت میں ہے؟

سورۃ فاطر. 114 میں سے سورت نمبر 35 · آیات کی تعداد: 45.

آیت 35:43 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 35:43 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 439 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 439 · نسخ مصحف (612 صفحات): 440.

آیت 35:43 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 26.

آیت 35:43 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 35:43: حروف کی تعداد 111، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 35:43 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 35:43 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,703 ہے۔

سورۃ فاطر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ فاطر: آیات کی تعداد 45۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 35 پر ہے۔

سورۃ فاطر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ فاطر مکی ہے۔

کیا آیت 35:43 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 35:43 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ فاطر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 45 آیات اور 775 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play