سورۃ المؤمن 40:3 غافر
یہ سورۃ المؤمن کی 85 آیات میں سے آیت 3 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4136، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 467 پر ہے۔
غَافِرِ ٱلذَّنۢبِ وَقَابِلِ ٱلتَّوۡبِ شَدِيدِ ٱلۡعِقَابِ ذِي ٱلطَّوۡلِۖ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَۖ إِلَيۡهِ ٱلۡمَصِيرُ
گناه کا بخشنے واﻻ اور توبہ کا قبول فرمانے واﻻ1 سخت عذاب واﻻ2 انعام و قدرت واﻻ3، جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اسی کی طرف واپس لوٹنا ہے.
مترجم کے حواشی (3)
- 1 گزشتہ گناہوں کو معاف کرنے والا اورمستقبل میں ہونے والی کوتاہیوں پر توبہ قبول کرنے والاہے۔ یا اپنے دوستوں کے لیے غافر ہے اور کافر ومشرک اگر توبہ کریں تو ان کی توبہ قبول کرنےوالا ہے۔
- 2 ان کے لیے جو آخرت پر دنیا کو ترجیح دیں اور تمرد وطغیان کا راستہ اختیار کریں یہ اللہ کے اس قول کی طرح ہی ہے۔ نَبِّئْ عِبَادِي أَنِّي أَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ (1) وَأَنَّ عَذَابِي هُوَ الْعَذَابُ الأَلِيمُ (الحجر: 49۔ 50) ”میرے بندوں کوبتلا دو کہ میں غفورورحیم ہوں اورمیرا عذاب بھی نہایت درد ناک ہے“ قرآن کریم میں اکثر جگہ یہ دونوں وصف ساتھ ساتھ بیان کیےگئے ہیں تاکہ انسان خوف اور رجا کے درمیان رہے۔ کیونکہ محض خوف ہی، انسان کو رحمت و مغفرت الٰہی سے مایوس کر سکتا ہے اورنری امید گناہوں پر دلیرکردیتی ہے۔
- 3 طَوْلٌ کے معنی فراخی اور تونگری کے ہیں، یعنی وہی فراخی اور توانگری عطاکرنےوالا ہے۔ بعض کہتےہیں اس کےمعنی ہیں، انعام اور تفضل۔ یعنی اپنے بندوں پر انعام اور فضل کرنے والا ہے۔
40:3 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 40:3
Al-Mukhtasar
3- وہ گناہ گاروں کے گناہ معاف کرنے والا ہے۔ اپنے ان بندوں کی توبہ قبول کرنے والا ہے جو اس کی طرف توجہ کریں۔ جو اپنے گناہوں سے توبہ نہ کرے، اسے سخت سزا دینے والا ہے۔ وہ برتر و مہربان اور احسان والا ہے جس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں۔ قیامت کے دن سب بندوں کو اسی اکیلے کی طرف لوٹنا ہے، پھر وہ انھیں اس کے مطابق بدلہ دے گا جس کے وہ حقدار ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 24
- الفاظ کی تعداد
- 14
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 467
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 467
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 468
آیت 40:3 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المؤمن (غافر). 114 میں سے سورت نمبر 40 · آیات کی تعداد: 85.
آیت 40:3 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 24.
آیت 40:3 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 467 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 467 · نسخ مصحف (612 صفحات): 468.
آیت 40:3 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 14.
آیت 40:3 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 40:3: حروف کی تعداد 56، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 40:3 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 40:3 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,136 ہے۔
سورۃ المؤمن میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المؤمن: آیات کی تعداد 85۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 40 پر ہے۔
سورۃ المؤمن مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المؤمن مکی ہے۔
کیا آیت 40:3 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 40:3 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المؤمن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 85 آیات اور 1,219 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔