سورۃ المؤمن 40:4 غافر
یہ سورۃ المؤمن کی 85 آیات میں سے آیت 4 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4137، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 467 پر ہے۔
مَا يُجَٰدِلُ فِيٓ ءَايَٰتِ ٱللَّهِ إِلَّا ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ فَلَا يَغۡرُرۡكَ تَقَلُّبُهُمۡ فِي ٱلۡبِلَٰدِ
اللہ تعالیٰ کی آیتوں میں وہی لوگ جھگڑتے ہیں1 جو کافر ہیں پس ان لوگوں کا شہروں میں چلنا پھرنا آپ کو دھوکے میں نہ ڈالے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 اس جھگڑے سےمراد ناجائز اور باطل جھگڑا (جدال) ہے جس کامقصد حق کی تکذیب اور اس کی تردید و تغلیظ ہے ورنہ جس جدال (بحث و مناظرہ) کامقصد ایضاح حق، ابطال باطل اور منکرین و معترضین کے شبہات کا ازالہ ہو، وہ مذموم نہیں نہایت محمود ومستحسن ہے۔ بلکہ اہل علم کو تو اس کی تاکید کی گئی ہے، لَتُبَيِّنُنَّهُ لِلنَّاسِ وَلا تَكْتُمُونَهُ (آل عمران: 187) ”تم اسے لوگوں کے سامنے ضرور بیان کرنا، اسے چھپانا نہیں“۔ بلکہ اللہ کی نازل کردہ کتاب کے دلائل و براہین کوچھپانا اتنا سخت جرم ہے کہ اس پرکائنات کی ہر چیز لعنت کرتی ہے، (البقرۃ: 159)۔
- 2 یعنی یہ کافر و مشرک جو تجارت کرتے ہیں، اس کے لیے مختلف شہروں میں آتے جاتے اور کثیر منافع حاصل کرتے ہیں، یہ اپنے کفر کی وجہ سے جلد ہی مواخذۂ الٰہی میں آجائیں گے، یہ مہلت ضروردیئے جارہےہیں لیکن انہیں مہمل نہیں چھوڑاجائے گا۔
40:4 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 40:4
Al-Mukhtasar
4- اللہ تعالیٰ کی توحید اور اس کے رسولوں کی سچائی کے دلائل پیش کرنے والی آیتوں کے بارے میں صرف وہ لوگ جھگڑا کرتے ہیں جنھوں نے اپنی عقل کی خرابی کی وجہ سے اللہ کے ساتھ کفر کیا، لہٰذا آپ ان پر غم نہ کریں۔ ان کے پاس نعمتوں کی جو زیادتی اور مال کی کثرت ہے، وہ آپ کو دھوکے میں نہ ڈالے۔ انھیں یہ ڈھیل ان کی رسی درازکرنے اور انھیں مزید پھنسانے کے لیے ملی ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 24
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 467
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 467
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 468
آیت 40:4 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المؤمن (غافر). 114 میں سے سورت نمبر 40 · آیات کی تعداد: 85.
آیت 40:4 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 24.
آیت 40:4 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 467 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 467 · نسخ مصحف (612 صفحات): 468.
آیت 40:4 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 40:4 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 40:4: حروف کی تعداد 50، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 40:4 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 40:4 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,137 ہے۔
سورۃ المؤمن میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المؤمن: آیات کی تعداد 85۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 40 پر ہے۔
سورۃ المؤمن مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المؤمن مکی ہے۔
کیا آیت 40:4 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 40:4 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المؤمن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 85 آیات اور 1,219 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔