سورۃ المؤمن 40:5 غافر
یہ سورۃ المؤمن کی 85 آیات میں سے آیت 5 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4138، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 467 پر ہے۔
كَذَّبَتۡ قَبۡلَهُمۡ قَوۡمُ نُوحٖ وَٱلۡأَحۡزَابُ مِنۢ بَعۡدِهِمۡۖ وَهَمَّتۡ كُلُّ أُمَّةِۭ بِرَسُولِهِمۡ لِيَأۡخُذُوهُۖ وَجَٰدَلُواْ بِٱلۡبَٰطِلِ لِيُدۡحِضُواْ بِهِ ٱلۡحَقَّ فَأَخَذۡتُهُمۡۖ فَكَيۡفَ كَانَ عِقَابِ
قوم نوح نے اور ان کے بعد کے گروہوں نے بھی جھٹلایا تھا۔ اور ہر امت نے اپنے رسول کو گرفتار کر لینے کا اراده کیا1 اور باطل کے ذریعہ کج بحثیاں کیں، تاکہ ان سے حق کو بگاڑ دیں2 پس میں نے ان کو پکڑ لیا، سو میری طرف سے کیسی سزا ہوئی.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 تاکہ اسے قید یا قتل کردیں یا سزا دیں۔
- 2 یعنی اپنے رسولوں سے انہوں نے جھگڑاکیا، جس سے مقصود حق بات میں کیڑے نکالنا اور اسے کمزور کرنا تھا۔
- 3 چنانچہ میں نے ان حامیان باطل کو اپنے عذاب کی گرفت میں لے لیا،پس تم دیکھ لو ان کےحق میں میرا عذاب کس طرح آیا اور کیسے انہیں حرف غلط کی طرح مٹا دیا گیا یا نہیں نشان عبرت بنا دیا گیا۔
40:5 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 40:5
Al-Mukhtasar
5- ان سے پہلے قومِ نوح نے جھٹلایا اور اسی طرح قومِ نوح کے بعد کے گروہوں نے بھی جھٹلایا، چنانچہ عاد، ثمود، قوم لوط اور مدین والوں نے جھٹلایا اور فرعون نے بھی جھٹلایا۔ ان امتوں میں سے ہر امت نے اپنے رسول کو قتل کرنے کی غرض سے گرفتار کرنے کا ارادہ کیا اور اپنے باطل دلائل کے ذریعے سے جھگڑا کیا تاکہ اس کے ساتھ حق کو مٹائیں، پھر میں نے ان سب امتوں کو پکڑ لیا۔ سو غور کریں کہ میری طرف سے انھیں کیسی سزا ملی۔ یقیناً وہ بڑی سخت سزا تھی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 24
- الفاظ کی تعداد
- 21
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 467
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 467
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 468
آیت 40:5 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المؤمن (غافر). 114 میں سے سورت نمبر 40 · آیات کی تعداد: 85.
آیت 40:5 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 24.
آیت 40:5 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 467 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 467 · نسخ مصحف (612 صفحات): 468.
آیت 40:5 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 21.
آیت 40:5 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 40:5: حروف کی تعداد 96، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 40:5 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 40:5 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,138 ہے۔
سورۃ المؤمن میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المؤمن: آیات کی تعداد 85۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 40 پر ہے۔
سورۃ المؤمن مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المؤمن مکی ہے۔
کیا آیت 40:5 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 40:5 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المؤمن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 85 آیات اور 1,219 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔