مواد پر جائیں

سورۃ ہود 11:35 هود

یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 35 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1508، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 225 پر ہے۔

أَمۡ يَقُولُونَ ٱفۡتَرَىٰهُۖ قُلۡ إِنِ ٱفۡتَرَيۡتُهُۥ فَعَلَيَّ إِجۡرَامِي وَأَنَا۠ بَرِيٓءٞ مِّمَّا تُجۡرِمُونَ

کیا یہ کہتے ہیں کہ اسے خود اسی نے گھڑ لیا ہے؟ تو جواب دے کہ اگر میں نے اسے گھڑ لیا ہو تو میرا گناه مجھ پر ہے اور میں ان گناہوں سے بری ہوں جو تم کر رہے ہو۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 بعض مفسرین کے نزدیک یہ مکالمہ قوم نوح (عليه السلام) اور حضرت نوح (عليه السلام) کے درمیان ہوا اور بعض کا خیال ہے کہ یہ جملہ معترضہ کے طور پر نبی اکرم اور مشرکین مکہ کے درمیان ہونے والی گفتگو ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اگر یہ قرآن میرا گھڑا ہوا ہے اور میں اللہ کی طرف سے منسوب کرنے میں جھوٹا ہوں تو میرا جرم ہے، اس کی سزا میں ہی بھگتوں گا۔ لیکن تم جو کچھ کر رہے ہو، جس سے میں بری ہوں، اس کا بھی تمہیں پتہ ہے؟ اس کا وبال تو مجھ پر نہیں، تم پر ہی پڑے گا کیا اس کی بھی تمہیں کچھ فکر ہے؟۔

11:35 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ہود
0/123
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ہود 11:35 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 11:35

Al-Mukhtasar

35- قومِ نوح کے کفر کی وجہ یہ تھی کہ وہ سمجھتے تھے جو دین نوح علیہ السلام لائے ہیں، یہ انھوں نے خود گھڑ کر اللہ کی طرف منسوب کیا ہے۔ اے رسول! ان سے کہو: اگر اسے میں نے گھڑا ہے تو اس گناہ کا عذاب مجھ اکیلے پر پڑے گا اور میں تمھارے جھٹلانے کے گناہ کا ذرا بھی بوجھ نہیں اٹھاؤں گا۔ میں اس سے بری ہوں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
12
الفاظ کی تعداد
12
مدینہ مصحف (604 صفحات)
225
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
225
نسخ مصحف (612 صفحات)
226
آیت 11:35 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.

آیت 11:35 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 12.

آیت 11:35 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 225 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 225 · نسخ مصحف (612 صفحات): 226.

آیت 11:35 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 12.

آیت 11:35 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 11:35: حروف کی تعداد 52، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 11:35 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 11:35 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,508 ہے۔

سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔

سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ہود مکی ہے۔

کیا آیت 11:35 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 11:35 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play