سورۃ ہود 11:77 هود
یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 77 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1550، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 230 پر ہے۔
وَلَمَّا جَآءَتۡ رُسُلُنَا لُوطٗا سِيٓءَ بِهِمۡ وَضَاقَ بِهِمۡ ذَرۡعٗا وَقَالَ هَٰذَا يَوۡمٌ عَصِيبٞ
جب ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے لوط کے پاس پہنچے تو وه ان کی وجہ سے بہت غمگین ہوگئے 1 اور دل ہی دل میں کڑھنے لگے اور کہنے لگے کہ آج کا دن بڑی مصیبت کا دن ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 حضرت لوط (عليه السلام) کی اس سخت پریشانی کی وجہ مفسرین نے لکھی ہے کہ یہ فرشتے نوجوانوں کی شکل میں آئے تھے، جو بےریش تھے، جس سے حضرت لوط (عليه السلام) نے اپنی قوم کی عادت قبیحہ کے پیش نظر سخت خطرہ محسوس کیا۔ کیونکہ ان کو یہ پتہ نہیں تھا کہ آنے والے یہ نوجوان، مہمان نہیں ہیں، بلکہ اللہ کے بھیجے ہوئے فرشتے ہیں جو اس قوم کو ہلاک کرنے کے لئے آئے ہیں۔
11:77 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 11:77
Al-Mukhtasar
77- جب فرشتے مردوں کی شکل میں لوط علیہ السلام کے پاس آئے تو ان کا آنا انھیں اچھا نہ لگا اور وہ ان کے بارے میں اپنی قوم کے خوف سے دل ہی دل میں کڑھنے لگے جو عورتوں کو چھوڑ کرمردوں سے اپنی جنسی ہوس پوری کرنے کی رسیا تھی۔ لوط علیہ السلام نے کہا: یہ بہت سخت دن ہے۔ کیونکہ ان کا یہ گمان تھا کہ ان کی قوم ان کے مہمانوں کے معاملے میں ان پر غالب آنے کی کوشش کرے گی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 12
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 230
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 230
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 231
آیت 11:77 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.
آیت 11:77 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 12.
آیت 11:77 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 230 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 230 · نسخ مصحف (612 صفحات): 231.
آیت 11:77 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 11:77 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 11:77: حروف کی تعداد 48، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 11:77 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 11:77 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,550 ہے۔
سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔
سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ہود مکی ہے۔
کیا آیت 11:77 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 11:77 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔