مواد پر جائیں

سورۃ ابراہیم 14:15 إبراهيم

یہ سورۃ ابراہیم کی 52 آیات میں سے آیت 15 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1765، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 257 پر ہے۔

وَٱسۡتَفۡتَحُواْ وَخَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيدٖ

اور انہوں نے فیصلہ طلب کیا1 اور تمام سرکش ضدی لوگ نامراد ہوگئے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس کا فاعل ظالم مشرک بھی ہو سکتے ہیں کہ انہوں نے بالآخر اللہ سے فیصلہ طلب کیا۔ یعنی اگر یہ رسول سچے ہیں تو یا اللہ ہم کو اپنے عذاب کے ذریعے سے ہلاک کر دے جیسے مشرکین مکہ نے کہا «اللّٰهُمَّ اِنْ كَانَ هٰذَا هُوَ الْحَقَّ مِنْ عِنْدِكَ فَاَمْطِرْ عَلَيْنَا حِجَارَةً مِّنَ السَّمَاۗءِ اَوِ ائْتِنَا بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ» (الانفال:32) ”اور جب کہ ان لوگوں نے کہا، اے اللہ! اگر یہ قرآن آپ کی طرف سے واقعی ہے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسا، یا ہم پر کوئی دردناک عذاب واقع کر دے“۔ جس طرح جنگ بدر کے موقع پر مشرکین مکہ نے اس قسم کی آرزو کی تھی جس کا ذکر اللہ نے (انفال:19) میں کیا ہے یا اس کا فاعل رسول ہوں کہ انہوں نے اللہ سے فتح و نصرت کی دعائیں کیں، جنہیں اللہ نے قبول کیا۔

14:15 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ابراہیم
0/52
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ابراہیم 14:15 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 14:15

Al-Mukhtasar

15- رسولوں نے اپنے رب سے درخواست کی کہ وہ ان کے دشمنوں کے خلاف ان کی مدد کرے۔ حق کا ہر مغرور دشمن گھاٹے میں رہا جس نے حق واضح ہونے کے بعد بھی اس کی پیروی نہ کی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
5
مدینہ مصحف (604 صفحات)
257
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
257
نسخ مصحف (612 صفحات)
258
آیت 14:15 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ابراہیم (إبراهيم). 114 میں سے سورت نمبر 14 · آیات کی تعداد: 52.

آیت 14:15 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 14:15 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 257 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 257 · نسخ مصحف (612 صفحات): 258.

آیت 14:15 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 5.

آیت 14:15 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 14:15: حروف کی تعداد 23، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 14:15 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 14:15 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,765 ہے۔

سورۃ ابراہیم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ابراہیم: آیات کی تعداد 52۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 14 پر ہے۔

سورۃ ابراہیم مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ابراہیم مکی ہے۔

کیا آیت 14:15 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 14:15 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ابراہیم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 52 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play