مواد پر جائیں

سورۃ ابراہیم 14:28 إبراهيم

یہ سورۃ ابراہیم کی 52 آیات میں سے آیت 28 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1778، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 259 پر ہے۔

۞ أَلَمۡ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ بَدَّلُواْ نِعۡمَتَ ٱللَّهِ كُفۡرٗا وَأَحَلُّواْ قَوۡمَهُمۡ دَارَ ٱلۡبَوَارِ

کیا آپ نے ان کی طرف نظر نہیں ڈالی جنہوں نے اللہ کی نعمت کے بدلے ناشکری کی اور اپنی قوم کو ہلاکت کے گھر میں ﻻ اتارا.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس کی تفسیر صحیح بخاری میں ہے کہ اس سے مراد کفار مکہ ہیں، جنہوں نت رسالت محمدیہ کا انکار کر کے اور جنگ بدر میں مسلمانوں سے لڑ کر اپنے لوگوں کو ہلاک کروایا، تاہم اپنے مفہوم کے اعتبار سے یہ عام ہے اور مطلب یہ ہوگا کہ حضرت محمد (صلى الله عليه وسلم) کو اللہ تعالٰی نے رحمتہ للعالمین اور لوگوں کے لئے نعمت الٰہیہ بنا کر بھیجا، پس جس نے اس نعمت کی قدر کی، اسے قبول کیا، اس نے شکر ادا کیا، وہ جنتی ہوگیا اور جس نے اس نعمت کو رد کر دیا اور کفر اختیار کیے رکھا، وہ جہنمی قرار پایا۔

14:28 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ابراہیم
0/52
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ابراہیم 14:28 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 14:28

Al-Mukhtasar

28- (اے نبی!) یقیناً آپ نے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کرنے والے قریش کا حال دیکھا جب انھوں نے حرم میں امن و امان اور محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم کے ان میں بھیجے جانے جیسے انعاماتِ الٰہی کے بدلے کفر کو پسند کیاکہ انھوں نے اس پیغام کو جھٹلا دیا جو محمد صلى اللہ عليہ وسلم اپنے رب کی طرف سے ان کے پاس لائے تھے اور اپنی قوم کے ان لوگوں کو ہلاکت کے گھر میں لا اتارا جنھوں نے کفر میں ان کی پیروی کی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
12
مدینہ مصحف (604 صفحات)
259
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
259
نسخ مصحف (612 صفحات)
260
آیت 14:28 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ابراہیم (إبراهيم). 114 میں سے سورت نمبر 14 · آیات کی تعداد: 52.

آیت 14:28 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 14:28 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 259 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 259 · نسخ مصحف (612 صفحات): 260.

آیت 14:28 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 12.

آیت 14:28 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 14:28: حروف کی تعداد 50، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 14:28 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 14:28 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,778 ہے۔

سورۃ ابراہیم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ابراہیم: آیات کی تعداد 52۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 14 پر ہے۔

سورۃ ابراہیم مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ابراہیم مکی ہے۔

کیا آیت 14:28 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 14:28 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ابراہیم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 52 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play