مواد پر جائیں

الضحیٰ الضحى · Ali Abdur-Rahman al-Hudhaify

Ali Abdur-Rahman al-Hudhaify کی آواز میں آیات: 11 حفص عن عاصم مرتل

ترجمہ: Muhammad Junagarhi

سورت پڑھیں

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. وَٱلضُّحَىٰ

    قسم ہے چاشت کے وقت کی.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 چاشت ( ضُحًى) اس وقت کو کہتے ہیں، جب سورج بلند ہوتا ہے۔ یہاں مراد پورا دن ہے۔
  2. وَٱلَّيۡلِ إِذَا سَجَىٰ

    اور قسم ہے رات کی جب چھا جائے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 سَجَى کے معنی ہیں سکن، جب ساکن ہو جائے۔ یعنی جب اندھیرا مکمل چھا جائے، کیونکہ اس وقت ہر چیز ساکن ہو جاتی ہے۔
  3. مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ

    نہ تو تیرے رب نے تجھے چھوڑا ہے اور نہ وه بیزار ہو گیا ہے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 جیسا کہ کافر سمجھ رہے ہیں۔
  4. وَلَلۡأٓخِرَةُ خَيۡرٞ لَّكَ مِنَ ٱلۡأُولَىٰ

    یقیناً تیرے لئے انجام آغاز سے بہتر ہوگا.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یا آخرت دنیا سے بہتر ہے۔ دونوں مفہوم معانی کے اعتبار سے صحیح ہیں۔
  5. وَلَسَوۡفَ يُعۡطِيكَ رَبُّكَ فَتَرۡضَىٰٓ

    تجھے تیرا رب بہت جلد (انعام) دے گا اور تو راضی (وخوش) ہو جائے گا.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 اس سے دنیا کی فتوحات اور آخرت کا اجر وثواب مراد ہے۔ اس میں وہ حق شفاعت بھی داخل ہے جو آپ (صلى الله عليه وسلم) کو اپنی امت کے گناہ گاروں کے لئے ملے گا۔
  6. أَلَمۡ يَجِدۡكَ يَتِيمٗا فَـَٔاوَىٰ

    کیا اس نے تجھے یتیم پا کر جگہ نہیں دی.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یعنی باپ کے سہارے سے بھی تو محروم تھا، ہم نے تیری دست گیری اور چارہ سازی کی۔
  7. وَوَجَدَكَ ضَآلّٗا فَهَدَىٰ

    اور تجھے راه بھوﻻ پا کر ہدایت نہیں دی.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یعنی تجھے دین شریعت اور ایمان کا پتہ نہیں تھا، ہم نے تجھے راہ یاب کیا، نبوت سے نوازا اور کتاب نازل کی، ورنہ اس سے قبل تو ہدایت کے لئے سرگرداں تھا۔
  8. وَوَجَدَكَ عَآئِلٗا فَأَغۡنَىٰ

    اور تجھے نادار پاکر تونگر نہیں بنا دیا؟1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 تونگر کا مطلب ہے، اپنے سوا تجھ کو ہر ایک سے بےنیاز کر دیا، پس تو فقر میں صابر اور غنا میں شاکر رہا۔ جیسے خود نبی (صلى الله عليه وسلم) کا بھی فرمان ہے کہ تونگری، ساز وسامان کی کثرت کا نام نہیں ہے، اصل تونگری دل کی تونگری ہے۔ ( صحيح مسلم، كتاب الزكاة، باب ليس الغنى عن كثرة العرض ) ۔
  9. فَأَمَّا ٱلۡيَتِيمَ فَلَا تَقۡهَرۡ

    پس یتیم پر تو بھی سختی نہ کیا کر.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 بلکہ اس کے ساتھ نرمی واحسان کا معاملہ کر۔
  10. وَأَمَّا ٱلسَّآئِلَ فَلَا تَنۡهَرۡ

    اور نہ سوال کرنے والے کو ڈانٹ ڈپٹ.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یعنی اس سے سختی اور تکبر نہ کر، اور نہ درشت اور تلخ لہجہ اختیار کر۔ بلکہ جواب بھی دینا ہو تو پیار اور محبت سے دو۔
  11. وَأَمَّا بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثۡ

    اور اپنے رب کی نعمتوں کو بیان کرتا ره.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یعنی اللہ نے تجھ پر جو احسانات کئے ہیں، مثلاً ہدایت اور رسالت ونبوت سے نوازا، یتیمی کے باوجود تیری کفالت وسرپرستی کا انتظام کیا۔ تجھے قناعت وتونگری عطا کی وغیرہ۔ انہیں جذبات تشکر وممنونیت کے ساتھ بیان کرتا رہ۔ اس سے معلوم ہوا کہ اللہ کے انعامات کا تذکرہ اور ان کا اظہار اللہ کو پسند ہے لیکن تکبر اور فخر کے طور پر نہیں بلکہ اللہ کے فضل وکرم اور اس کے احسان سے زیر بار ہوتے ہوئے اور اس کی قدرت وطاقت سے ڈرتے ہوئے کہ کہیں وہ ہمیں ان نعمتوں سے محروم نہ کر دے۔
0/11
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
علي بن عبدالرحمن الحذيفي الضحیٰ 93:1 0:00 0:00

Ali Abdur-Rahman al-Hudhaify کی مزید سورتیں

دوسرے قاری

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play