الاعلیٰ الأعلى · Salah al-Budair
Salah al-Budair کی آواز میں آیات: 19 حفص عن عاصم مرتل
ترجمہ: Muhammad Junagarhi
مطالعے کی ترتیبات
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
-
سَبِّحِ ٱسۡمَ رَبِّكَ ٱلۡأَعۡلَى
اپنے بہت ہی بلند اللہ کے نام کی پاکیزگی بیان کر.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی ایسی چیزوں سے اللہ کی پاکیزگی جو اس کے لائق نہیں ہے۔ حدیث میں آتا ہے کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) اس کے جواب میں پڑھا کرتے تھے، سُبْحَانَ رَبِّيَ الأَعْلَى (مسند أحمد، 1/ 232 ۔ أبو داود، كتاب الصلاة، باب الدعاء في الصلاة، وقال الألباني صحيح ) ۔
-
وَٱلَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ
اور جس نے (ٹھیک ٹھاک) اندازه کیا اور پھر راه دکھائی.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی نیکی اور بدی کی۔ اس طرح ضروریات زندگی کی۔ یہ ہدایت حیوانات کو بھی عطا فرمائی۔ قَدَرٌ کا مفہوم ہے۔ اشیا کی جنسوں، ان کی انواع وصفات اور خصوصیات کا اندازہ فرما کر انسان کی بھی ان کی طرف رہنمائی فرما دی تاکہ انسان ان سے استفادہ کر سکے۔
-
سَنُقۡرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰٓ
ہم تجھے پڑھائیں گے پھر تو نہ بھولے گا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 حضرت جبرائیل (عليه السلام) وحی لے کر آتے تو آپ اسے جلدی جلدی پڑھتے تاکہ بھول نہ جائے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا، اس طرح جلدی نہ کریں۔ نازل شدہ وحی ہم آپ کو پڑھوائیں گے یعنی آپ کی زبان پر جاری کر دیں گے، پس آپ اسے بھولیں گے نہیں۔ مگر جسے اللہ چاہے گا، لیکن اللہ نے ایسا نہیں چاہا، اس لئے آپ کو سب کچھ یاد ہی رہا۔ بعض نے کہا کہ اس کا مفہوم ہے کہ جن کو اللہ منسوخ کرنا چاہے گا وہ آپ کو بھلوا دے گا۔ ( فتح القدیر ) ۔
-
إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُۚ إِنَّهُۥ يَعۡلَمُ ٱلۡجَهۡرَ وَمَا يَخۡفَىٰ
مگر جو کچھ اللہ چاہے۔ وه ظاہر اور پوشیده کو جانتا ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ عام ہے، جہر قرآن کا وہ حصہ بھی ہے جسے رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) یاد کر لیں، اور جو آپ کے سینے سے محو کر دیا جائے، وہ مخفی ہے۔ اس طرح جہر اونچی آواز سےپڑھے، خفی پست آواز سےپڑھے، خفی، چھپ کر عمل کرے اور جہر ظاہر، ان سب کو اللہ جانتا ہے۔
-
وَنُيَسِّرُكَ لِلۡيُسۡرَىٰ
ہم آپ کے لئے آسانی پیدا کر دیں گے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ بھی عام ہے۔ مثلاً آپ پر وحی آسان کر دیں گے تاکہ اس کو یاد کرنا اور اس پر عمل کرنا آسان ہو جائے۔ ہم آپ کی اس طریقے کی طرف رہنمائی کریں گے جو آسان ہوگا۔ ہم جنت والا عمل آپ کے لئے آسان کر دیں گے، ہم آپ کے لئے ایسے افعال واقوال آسان کر دیں گے جن میں خیر ہو اور ہم آپ کے لئے ایسی شریعت مقرر کریں گے، جو سہل، مستقیم اور متعدل ہوگی، جس میں کوئی کجی، عسر اور تنگی نہیں ہوگی۔
-
فَذَكِّرۡ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكۡرَىٰ
تو آپ نصیحت کرتے رہیں اگر نصیحت کچھ فائده دے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی وعظ ونصیحت وہاں کریں جہاں محسوس ہو کہ فائدہ مند ہوگی۔ یہ وعظ ونصیحت اور تعلیم کے لئے ایک اصول اور ادب بیان فرما دیا۔ ( ابن کثیر ) امام شوکانی کے نزدیک مفہوم یہ ہے کہ آپ نصیحت کرتے رہیں، چاہے فائدہ دے یا نہ دے۔ کیونکہ انذار وتبلیغ دونوں صورتوں میں آپ کے لئے ضروری تھی۔ یعنی أَوْ لَمْ تَنْفَعْ یہاں محذوف ہے۔
-
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحۡيَىٰ
جہاں پھر نہ وه مرے گا نہ جئےگا1 ، (بلکہ حالت نزع میں پڑا رہے گا).
مترجم کے حواشی (1)
- 1 ان کے برعکس جو لوگ صرف اپنے گناہوں کی سزا بھگتنے کے لئے عارضی طور پر جہنم میں رہ گئے ہوں گے انہیں اللہ تعالیٰ ایک طرح کی موت دے دے گا۔ حتیٰ کہ وہ آگ میں جل کر کوئلہ ہو جائیں گے، پھر اللہ تعالیٰ انبیا وغیرہ کی سفارش سے ان کو گروہوں کی شکل میں نکالے گا، ان کو جنت کی نہر میں ڈالا جائے گا، جنتی بھی ان پر پانی ڈالیں گے، جس سے وہ اس طرح جی اٹھیں گے جیسے سیلاب کے کوڑے پردانہ اگ آتا ہے ۔ (صحيح مسلم، كتاب الإيمان، باب إثبات الشفاعة وإخراج الموحدين من النار)۔
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
Salah al-Budair کی مزید سورتیں
دوسرے قاری
- الاعلیٰ · Mishary Alafasy
- الاعلیٰ · AbdulBaset (Murattal)
- الاعلیٰ · AbdulBaset AbdulSamad
- الاعلیٰ · Minshawi (Murattal)
- الاعلیٰ · As-Sudais
- الاعلیٰ · Abu Bakr ash-Shatri
- الاعلیٰ · Hani ar-Rifai
- الاعلیٰ · Mahmoud Khalil al-Husary
- الاعلیٰ · Maher al-Muaiqly
- الاعلیٰ · Saud ash-Shuraym
- الاعلیٰ · Saad al-Ghamdi
- الاعلیٰ · Ali Abdur-Rahman al-Hudhaify
- الاعلیٰ · Abdullah Basfar
- الاعلیٰ · Ahmed ibn Ali al-Ajamy
- الاعلیٰ · Muhammad Ayyoub
- الاعلیٰ · Muhammad Jibreel
- الاعلیٰ · Ibrahim al-Akhdar
- الاعلیٰ · Ayman Suwaid
- الاعلیٰ · Mahmoud Khalil al-Husary
- الاعلیٰ · Shahriar Parhizgar
- الاعلیٰ · Mahmoud Khalil al-Husary
- الاعلیٰ · Muhammad Siddiq al-Minshawi
- الاعلیٰ · Mohammad al-Tablawi
- الاعلیٰ · Khalifa al-Tunaiji
- الاعلیٰ · Abdullah Awad al-Juhani
- الاعلیٰ · Nasser al-Qatami
- الاعلیٰ · Fares Abbad
- الاعلیٰ · Salah Bukhatir
- الاعلیٰ · Abdullah al-Matroud
- الاعلیٰ · Abdul Mohsen al-Qasim
- الاعلیٰ · Ali Jaber
- الاعلیٰ · Khalid Abdullah al-Qahtani
- الاعلیٰ · Mahmoud Ali al-Banna
- الاعلیٰ · Sahl Yasin
- الاعلیٰ · Ahmad Nauina
- الاعلیٰ · Akram al-Alaqmi
- الاعلیٰ · Ali Hajjaj al-Suwaisi
- الاعلیٰ · Aziz Alili
- الاعلیٰ · Yasser Salamah
- الاعلیٰ · Nabil ar-Rifai
- الاعلیٰ · Muhammad AbdulKareem
- الاعلیٰ · Karim Mansoori