مواد پر جائیں
آیت بہ آیت

سورۃ کے بارے میں

سورۃ الاعلیٰ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 87 پر ہے، یہ مکی ہے اور اس کی آیات کی تعداد 19 ہے۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 591 سے شروع ہوتی ہے۔

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. سَبِّحِ ٱسۡمَ رَبِّكَ ٱلۡأَعۡلَى

    اپنے بہت ہی بلند اللہ کے نام کی پاکیزگی بیان کر.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یعنی ایسی چیزوں سے اللہ کی پاکیزگی جو اس کے لائق نہیں ہے۔ حدیث میں آتا ہے کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) اس کے جواب میں پڑھا کرتے تھے، سُبْحَانَ رَبِّيَ الأَعْلَى (مسند أحمد، 1/ 232 ۔ أبو داود، كتاب الصلاة، باب الدعاء في الصلاة، وقال الألباني صحيح ) ۔
  2. ٱلَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ

    جس نے پیدا کیا اور صحیح سالم بنایا.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 دیکھئے سورۃ الانفطار کا حاشیہ نمبر۔ 7
  3. وَٱلَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ

    اور جس نے (ٹھیک ٹھاک) اندازه کیا اور پھر راه دکھائی.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یعنی نیکی اور بدی کی۔ اس طرح ضروریات زندگی کی۔ یہ ہدایت حیوانات کو بھی عطا فرمائی۔ قَدَرٌ کا مفہوم ہے۔ اشیا کی جنسوں، ان کی انواع وصفات اور خصوصیات کا اندازہ فرما کر انسان کی بھی ان کی طرف رہنمائی فرما دی تاکہ انسان ان سے استفادہ کر سکے۔
  4. وَٱلَّذِيٓ أَخۡرَجَ ٱلۡمَرۡعَىٰ

    اور جس نے تازه گھاس پیدا کی.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 جسے جانور چرتے ہیں۔
  5. فَجَعَلَهُۥ غُثَآءً أَحۡوَىٰ

    پھر اس نے اس کو (سکھا کر) سیاه کوڑا کر دیا.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 گھاس خشک ہو جائے تو اسے غُثَاءً کہتے ہیں، أَحْوَى سیاہ کر دیا۔ یعنی تازہ اور شاداب گھاس کو ہم سکھا کر سیاہ کوڑا بھی کر دیتے ہیں۔
  6. سَنُقۡرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰٓ

    ہم تجھے پڑھائیں گے پھر تو نہ بھولے گا.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 حضرت جبرائیل (عليه السلام) وحی لے کر آتے تو آپ اسے جلدی جلدی پڑھتے تاکہ بھول نہ جائے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا، اس طرح جلدی نہ کریں۔ نازل شدہ وحی ہم آپ کو پڑھوائیں گے یعنی آپ کی زبان پر جاری کر دیں گے، پس آپ اسے بھولیں گے نہیں۔ مگر جسے اللہ چاہے گا، لیکن اللہ نے ایسا نہیں چاہا، اس لئے آپ کو سب کچھ یاد ہی رہا۔ بعض نے کہا کہ اس کا مفہوم ہے کہ جن کو اللہ منسوخ کرنا چاہے گا وہ آپ کو بھلوا دے گا۔ ( فتح القدیر ) ۔
  7. إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُۚ إِنَّهُۥ يَعۡلَمُ ٱلۡجَهۡرَ وَمَا يَخۡفَىٰ

    مگر جو کچھ اللہ چاہے۔ وه ظاہر اور پوشیده کو جانتا ہے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یہ عام ہے، جہر قرآن کا وہ حصہ بھی ہے جسے رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) یاد کر لیں، اور جو آپ کے سینے سے محو کر دیا جائے، وہ مخفی ہے۔ اس طرح جہر اونچی آواز سےپڑھے، خفی پست آواز سےپڑھے، خفی، چھپ کر عمل کرے اور جہر ظاہر، ان سب کو اللہ جانتا ہے۔
  8. وَنُيَسِّرُكَ لِلۡيُسۡرَىٰ

    ہم آپ کے لئے آسانی پیدا کر دیں گے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یہ بھی عام ہے۔ مثلاً آپ پر وحی آسان کر دیں گے تاکہ اس کو یاد کرنا اور اس پر عمل کرنا آسان ہو جائے۔ ہم آپ کی اس طریقے کی طرف رہنمائی کریں گے جو آسان ہوگا۔ ہم جنت والا عمل آپ کے لئے آسان کر دیں گے، ہم آپ کے لئے ایسے افعال واقوال آسان کر دیں گے جن میں خیر ہو اور ہم آپ کے لئے ایسی شریعت مقرر کریں گے، جو سہل، مستقیم اور متعدل ہوگی، جس میں کوئی کجی، عسر اور تنگی نہیں ہوگی۔
  9. فَذَكِّرۡ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكۡرَىٰ

    تو آپ نصیحت کرتے رہیں اگر نصیحت کچھ فائده دے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یعنی وعظ ونصیحت وہاں کریں جہاں محسوس ہو کہ فائدہ مند ہوگی۔ یہ وعظ ونصیحت اور تعلیم کے لئے ایک اصول اور ادب بیان فرما دیا۔ ( ابن کثیر ) امام شوکانی کے نزدیک مفہوم یہ ہے کہ آپ نصیحت کرتے رہیں، چاہے فائدہ دے یا نہ دے۔ کیونکہ انذار وتبلیغ دونوں صورتوں میں آپ کے لئے ضروری تھی۔ یعنی أَوْ لَمْ تَنْفَعْ یہاں محذوف ہے۔
  10. سَيَذَّكَّرُ مَن يَخۡشَىٰ

    ڈرنے واﻻ تو نصیحت لے گا.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یعنی آپ کی نصیحت سے وہ یقیناً عبرت حاصل کریں گے جن کے دلوں میں اللہ کا خوف ہوگا، ان میں خشیت الہیٰ اور اپنی اصلاح کا جذبہ مزید قوی ہو جائے گا۔
  11. وَيَتَجَنَّبُهَا ٱلۡأَشۡقَى

    (ہاں) بد بخت اس سے گریز کرے گا.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یعنی اس نصیحت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے کیوں کہ ان کا کفر پر اصرار اور اللہ کی معصیتوں میں انہماک جاری رہتا ہے۔
  12. ٱلَّذِي يَصۡلَى ٱلنَّارَ ٱلۡكُبۡرَىٰ

    جو بڑی آگ میں جائے گا.

  13. ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحۡيَىٰ

    جہاں پھر نہ وه مرے گا نہ جئےگا1 ، (بلکہ حالت نزع میں پڑا رہے گا).

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 ان کے برعکس جو لوگ صرف اپنے گناہوں کی سزا بھگتنے کے لئے عارضی طور پر جہنم میں رہ گئے ہوں گے انہیں اللہ تعالیٰ ایک طرح کی موت دے دے گا۔ حتیٰ کہ وہ آگ میں جل کر کوئلہ ہو جائیں گے، پھر اللہ تعالیٰ انبیا وغیرہ کی سفارش سے ان کو گروہوں کی شکل میں نکالے گا، ان کو جنت کی نہر میں ڈالا جائے گا، جنتی بھی ان پر پانی ڈالیں گے، جس سے وہ اس طرح جی اٹھیں گے جیسے سیلاب کے کوڑے پردانہ اگ آتا ہے ۔ (صحيح مسلم، كتاب الإيمان، باب إثبات الشفاعة وإخراج الموحدين من النار)۔
  14. قَدۡ أَفۡلَحَ مَن تَزَكَّىٰ

    بیشک اس نے فلاح پالی جو پاک ہوگیا.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 جنہوں نے اپنے نفس کو اخلاق رذیلہ سے اور دلوں کو شرک ومعصیت کی آلودگی سے پاک کر لیا۔
  15. وَذَكَرَ ٱسۡمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ

    اور جس نے اپنے رب کا نام یاد رکھا اور نماز پڑھتا رہا.

  16. بَلۡ تُؤۡثِرُونَ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا

    لیکن تم تو دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو.

  17. وَٱلۡأٓخِرَةُ خَيۡرٞ وَأَبۡقَىٰٓ

    اور آخرت بہت بہتر اور بہت بقا والی ہے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 کیوں کہ دنیا اور اس کی ہر چیز فانی ہے، جب کہ آخرت کی زندگی دائمی اور ابدی ہے، اس لئے عاقل فانی چیز کو باقی رہنے والی پر ترجیح نہیں دیتا۔
  18. إِنَّ هَٰذَا لَفِي ٱلصُّحُفِ ٱلۡأُولَىٰ

    یہ باتیں پہلی کتابوں میں بھی ہیں.

  19. صُحُفِ إِبۡرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ

    (یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کی کتابوں میں.

0/19
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعلیٰ 0:00 0:00

مصحف میں سورۃ الاعلیٰ

نزول
مکی
پارہ
30
الفاظ کی تعداد
72
مدینہ مصحف (604 صفحات)
591-592
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
597
نسخ مصحف (612 صفحات)
598

سورۃ الاعلیٰ کے بارے میں سوالات

سورۃ الاعلیٰ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعلیٰ: آیات کی تعداد 19۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 87 پر ہے۔

سورۃ الاعلیٰ کس پارے میں ہے؟

سورۃ الاعلیٰ: پارہ 30 (کل 30 پارے)۔

سورۃ الاعلیٰ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعلیٰ مکی ہے۔

سورۃ الاعلیٰ کس صفحے پر ہے؟

سورۃ الاعلیٰ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں: 591-592۔ انڈو پاک مصحف (610 صفحات) میں: 597۔ نسخ مصحف (612 صفحات) میں: 598۔

سورۃ الاعلیٰ میں کتنے الفاظ ہیں؟

سورۃ الاعلیٰ: الفاظ کی تعداد 72، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے۔

سورۃ الاعلیٰ میں کتنے عربی حروف ہیں؟

سورۃ الاعلیٰ: حروف کی تعداد 295، اسی عثمانی متن سے، اعراب کے بغیر۔

سورۃ الاعلیٰ قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

سورۃ الاعلیٰ قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,949 سے آیت نمبر 5,967 تک ہے۔

کیا سورۃ الاعلیٰ میں سجدے کی آیت ہے؟

نہیں۔ مدینہ مصحف میں سورۃ الاعلیٰ پر سجدے کی کوئی علامت نہیں؛ 114 سورتوں میں سے 14 میں سجدے کی آیت ہے۔

کیا سورۃ الاعلیٰ سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ سورۃ الاعلیٰ کی تمام 19 آیات یہاں آیت بہ آیت، 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہیں، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعلیٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 19 آیات اور 72 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

سورۃ الاعلیٰ سنیں

قرآن کے قاری

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play