مواد پر جائیں

الہمزہ الهمزة · Ayman Suwaid

Ayman Suwaid کی آواز میں آیات: 9 حفص عن عاصم مرتل

ترجمہ: Muhammad Junagarhi

سورت پڑھیں

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. وَيۡلٞ لِّكُلِّ هُمَزَةٖ لُّمَزَةٍ

    بڑی خرابی ہے ہر ایسے شخص کی جو عیب ٹٹولنے واﻻ غیبت کرنے واﻻ ہو.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 هُمَزَةٌ اور لُمَزَةٌ بعض کے نزدیک ہم معنی ہیں۔ بعض اس میں کچھ فرق کرتے ہیں۔ هُمَزَةٌ وہ شخص ہے جو رودر رو برائی کرے اور لُمَزَةٌ، وہ جو پیٹھ پیچھے غیبت کرے۔ بعض اس کے برعکس معنی کرتے ہیں۔ بعض کہتے ہیں هَمْزٌ، آنکھوں اور ہاتھوں کے اشارے سے برائی کرنا ہے اور لَمْزٌ زبان سے۔
  2. ٱلَّذِي جَمَعَ مَالٗا وَعَدَّدَهُۥ

    جو مال کو جمع کرتا جائے اور گنتا جائے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 اس سے مراد یہی ہے کہ جمع کرنا اور گن گن کر رکھنا یعنی سینت سینت کر رکھنا اور اسے اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرنا۔ ورنہ مطلق مال جمع کرکے رکھنا مذموم نہیں ہے۔ یہ مذموم اسی وقت ہے جب زکوٰۃ وصدقات اور انفاق فی سبیل اللہ کا اہتمام نہ ہو۔
  3. يَحۡسَبُ أَنَّ مَالَهُۥٓ أَخۡلَدَهُۥ

    وه سمجھتا ہے کہ اس کا مال اس کے پاس سدا رہے گا.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 أَخْلَدَهُ کا زیادہ صحیح ترجمہ یہ ہے کہ (اسے ہمیشہ زندہ رکھے گا) یعنی یہ مال،جسےوہ جمع کرکے رکھتا ہے، اس کی عمر میں اضافہ کر دے گا اور اسے مرنے نہیں دے گا۔
  4. كـَلَّاۖ لَيُنۢبَذَنَّ فِي ٱلۡحُطَمَةِ

    ہرگز نہیں1 یہ تو ضرور توڑ پھوڑ دینے والی آگ میں پھینک دیا جائے گا.2

    مترجم کے حواشی (2)
    1. 1 یعنی معاملہ ایسا نہیں ہےجیسا اس کا زعم اور گمان ہے۔
    2. 2 ایسا بخیل شخص حطمہ میں پھینک دیا جائے گا۔ یہ بھی جہنم کا ایک نام ہے، توڑ پھوڑ دینے والی۔
  5. وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡحُطَمَةُ

    اور تجھے کیا معلوم کہ ایسی آگ کیا ہوگی؟1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یہ استفہام اس کی ہولناکی کے بیان کے لئے ہے، یعنی وہ اتنی ہولناک آگ ہوگی کہ تمہاری عقلیں اس کا ادراک نہیں کرسکتیں اور تمہارا فہم وشعور اس کی تہہ تک نہیں پہنچ سکتا۔
  6. نَارُ ٱللَّهِ ٱلۡمُوقَدَةُ

    وه اللہ تعالیٰ کی سلگائی ہوئی آگ ہوگی.

  7. ٱلَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى ٱلۡأَفۡـِٔدَةِ

    جو دلوں پر چڑھتی چلی جائے گی.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یعنی اس کی حرارت دلوں تک پہنچ جائے گی۔ ویسے تو دنیا کی آگ کے اندر بھی یہ خاصیت ہے کہ وہ ہر چیز کو جلا ڈالتی ہے لیکن دنیا میں یہ آگ دل تک پہنچ نہیں پاتی کہ انسان کی موت اس سے قبل ہی واقع ہو جاتی ہے۔ جہنم میں ایسا نہیں ہوگا، وہ آگ دلوں تک بھی پہنچ جائے گی، لیکن موت نہیں آئے گی،بلکہ آرزو کے باوجود بھی موت نہیں آئے گی۔
  8. إِنَّهَا عَلَيۡهِم مُّؤۡصَدَةٞ

    وہ ان پر ہر طرف سے بند کی ہوئی ہوگی.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 مُؤْصَدَةٌ بند، یعنی جہنم کے دروازے اور راستے بند کر دیئے جائیں گے، تاکہ کوئی باہر نہ نکل سکے، اور انہیں لوہے کی میخوں کے ساتھ باندھ دیا جائے گا، جو لمبےلمبے ستونوں کی طرح ہوں گی، بعض کے نزدیک عمد سے مراد بیڑیاں یا طوق ہیں اور بعض کےنزدیک ستون ہیں جن میں انہیں عذاب دیا جائے گا۔ (فتح القدیر)۔
  9. فِي عَمَدٖ مُّمَدَّدَةِۭ

    بڑے بڑے ستونوں میں.

0/9
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
أيمن سويد الہمزہ 104:1 0:00 0:00

Ayman Suwaid کی مزید سورتیں

دوسرے قاری

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play