المرسلات المرسلات · Karim Mansoori
Karim Mansoori کی آواز میں آیات: 50 حفص عن عاصم مرتل
ترجمہ: Muhammad Junagarhi
مطالعے کی ترتیبات
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
-
فَٱلۡفَٰرِقَٰتِ فَرۡقٗا
پھر حق وباطل کو جدا جدا کر دینے والے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی ان فرشتوں کی قسم جو حق و باطل کے درمیان فرق کرنے والے احکام لے کر اترتے ہیں۔ یا مراد آیات قرآنیہ ہیں، جن سے حق و باطل اور حلال و حرام کی تمیز ہوتی ہے یا رسول مراد ہیں جو وحی الٰہی کے ذریعے سے حق و باطل کے درمیان فرق واضح کرتے ہیں۔
-
عُذۡرًا أَوۡ نُذۡرًا
جو (وحی) الزام اتارنے یا آگاه کردینے کے لیے ہوتی ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 دونوں مفعول لہ ہیں، لأجل العذار والإنذار یعنی فرشتے وحی لے کر آتے ہیں تاکہ لوگوں پر دلیل قائم ہو جائے اور یہ عذر باقی نہ رہے کہ ہمارے پاس تو کوئی اللہ کا پیغام ہی لے کر نہیں آیا یا مقصد ڈرانا ہے ان کو جو انکار یا کفر کرنے والے ہوں گے۔ یا معنی ہیں مومنوں کے لئے خوشخبری، اور کافروں کے لئے ڈراوا۔ امام شوکانی فرماتے ہیں کہ مرسلات، عاصفات، اور ناشرات سے مراد ہوائیں اور فارقات، اور ملقیات سے فرشتے ہیں۔ یہی بات راجح ہے۔
-
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَٰقِعٞ
جس چیز کا تم سے وعده کیا جاتا ہے وہ یقیناً ہونے والی ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 قسموں سے مراد، مقسم علیہ کی اہمیت سامعین پر واضح کرنا اور اس کی صداقت کو ظاہر کرنا ہوتا ہے۔ مقسم علیہ (یا جواب قسم) یہ ہے کہ تم سے قیامت کا جو وعدہ کیا جاتا ہے، وہ یقینا واضح ہونے والی ہے، یعنی اس میں شک کرنے کی نہیں بلکہ اس کے لئے تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ قیامت کب واقع ہوگی؟ اگلی سورت میں اس کو واضح کیا جا رہا ہے۔
-
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی ہلاکت ہے بعض کہتے ہیں "ویل"جہنم کی ایک وادی کا نام ہے، یہ آیت اس سورت میں بار بار دہرائی گئی ہے۔ اس لیے کہ ہر مکذب کا جرم ایک دوسرے سے مختلف نوعیت کا ہوگا اور اسی حساب سے عذاب کی نوعیتیں بھی مختلف ہوں گی، بنابریں اسی ویل کی مختلف قسمیں ہیں جسے مختلف مکذبین کے لیے الگ الگ بیان کیا گیا ہے۔ (فتح القدیر)
-
فَقَدَرۡنَا فَنِعۡمَ ٱلۡقَٰدِرُونَ
پھر ہم نے اندازه کیا1 اور ہم کیا خوب اندازه کرنے والے ہیں.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی رحم مادر میں جسمانی ساخت و ترکیب و صحیح اندازہ کیا کہ دونوں آنکھوں، دونوں ہاتھوں اور دونوں پیروں اور دونوں کانوں کے درمیان اور دیگر اعضا کا ایک دوسرے کے درمیان کتنا فاصلہ رہنا چاہیئے۔
-
كَأَنَّهُۥ جِمَٰلَتٞ صُفۡرٞ
گویا کہ وه زرد اونٹ ہیں.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 صفر، أصفر (زرد) کی جمع ہے، لیکن عرب میں اس کا استعمال اسود کے معنی میں بھی ہے۔ اس معنی کی بناء پر مطلب یہ ہے کہ اس کی ایک ایک چنگاڑی اتنی اتنی بڑی ہوگی جیسے محل یا قلعہ۔ پھر ہر چنگاڑی کے مذید اتنے بڑے بڑے ٹکڑے ہو جائیں گے جیسے اونٹ ہوتے ہیں۔
-
هَٰذَا يَوۡمُ لَا يَنطِقُونَ
آج (کا دن) وه دن ہے کہ یہ بول بھی نہ سکیں گے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 محشر میں کافروں کی مختلف حالتیں ہوں گی۔ ایک وقت وہ ہوگا کہ وہ وہاں بھی جھوٹ بولیں گے پھر اللہ ان کے مونہوں پر مہر لگا دے گا اور ان کے ہاتھ پاؤں گواہی دیں گے پھر جس وقت ان کو جہنم میں لے جایا جارہا ہوگا اس وقت عالم اضطراب وپریشانی میں ان کی زبانیں بھی گنگ ہو جائیں گی۔ بعض کہتے ہیں کہ بولیں گے تو سہی لیکن ان کے پاس حجت کوئی نہیں ہوگی۔ گویا ان کو بات کرنی ہی نہیں آئے گی۔ جیسے ہم دنیا میں ایسے شخص کی بابت کہتے ہیں جس کے پاس کوئی تسلی بخش دلیل نہیں ہوتی، وہ تو ہمارے سامنے بول ہی نہیں سکا۔
-
فَإِن كَانَ لَكُمۡ كَيۡدٞ فَكِيدُونِ
پس اگر تم مجھ سے کوئی چال چل سکتے ہو تو چل لو.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ سخت وعید اور تہدید ہے کہ اگر تم میری گرفت سے بچ سکتے ہو اور میرے حکم سے نکل سکتے ہو تو بچ اور نکل کے دکھاؤ۔ لیکن وہاں کس میں یہ طاقت ہوگی؟ یہ آیت بھی ایسے ہی ہے، جیسے یہ آیت ہے «يَا مَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ إِنِ اسْتَطَعْتُمْ...» (الرحمٰن: 33)
-
كُلُواْ وَٱشۡرَبُواْ هَنِيٓـَٔۢا بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ
(اے جنتیو!) کھاؤ پیو مزے سےاپنے کیے ہوئے اعمال کے بدلے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ بطور احسان انہیں کہا جائے گا۔ بما کنتم میں با سبب کے لئے ہے یعنی جنت کی یہ نعمتیں ان اعمال صالحہ کی وجہ سے تمہیں ملی ہیں جو تم دنیا میں کرتے تھے اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ کی رحمت کے حصول کا ذریعہ جس کی وجہ سے انسان جنت میں داخل ہوگا اعمال صالحہ ہیں۔ جو لوگ عمل صالح کے بغیر اللہ کی رحمت کی امید رکھتے ہیں ان کی مثال ایسے ہے جیسے کوئی زمین میں ہل چلائے اور بیج بوئے بغیر فصل کا امیدوار ہو یا تخم حنظل بوکر خوش ذائقہ پھلوں کی امید رکھے۔
-
فَبِأَيِّ حَدِيثِۭ بَعۡدَهُۥ يُؤۡمِنُونَ
اب اس قرآن کے بعد کس بات پر ایمان ﻻئیں گے؟1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی جب قرآن پر ایمان نہیں لائیں گے تو اس کے بعد اور کون سا کلام ہے جس پر ایمان لائیں گے؟ یہاں بھی حدیث کا اطلاق قرآن پر ہوا ہے، جیسا کہ اور بھی بعض مقامات پر کیا گیا ہے۔ ایک ضعیف روایت میں ہے کہ جو سورۂ تین کی آخری آیت أَلَيْسَ الله... الآية پڑھے تو وہ جواب میں کہے بَلَى ٰ وَأَنَا عَلَى ذَلِكَ مِنَ الشَّاهِدِينَ، اور سورۂ قیامت کے آخر کے جواب میں بَلَى اور فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ کے جواب میں آمَنَّا بِالله، کہے۔ (أبوداؤد، باب مقدار الرکوع والسجود، وضعیف أبی داود، ألبانی) بعض علماء کے نزدیک سامع کو بھی جواب دینا چاہیے۔
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
Karim Mansoori کی مزید سورتیں
دوسرے قاری
- المرسلات · Mishary Alafasy
- المرسلات · AbdulBaset (Murattal)
- المرسلات · AbdulBaset AbdulSamad
- المرسلات · Minshawi (Murattal)
- المرسلات · As-Sudais
- المرسلات · Abu Bakr ash-Shatri
- المرسلات · Hani ar-Rifai
- المرسلات · Mahmoud Khalil al-Husary
- المرسلات · Maher al-Muaiqly
- المرسلات · Saud ash-Shuraym
- المرسلات · Saad al-Ghamdi
- المرسلات · Ali Abdur-Rahman al-Hudhaify
- المرسلات · Abdullah Basfar
- المرسلات · Ahmed ibn Ali al-Ajamy
- المرسلات · Muhammad Ayyoub
- المرسلات · Muhammad Jibreel
- المرسلات · Ibrahim al-Akhdar
- المرسلات · Ayman Suwaid
- المرسلات · Mahmoud Khalil al-Husary
- المرسلات · Shahriar Parhizgar
- المرسلات · Mahmoud Khalil al-Husary
- المرسلات · Muhammad Siddiq al-Minshawi
- المرسلات · Mohammad al-Tablawi
- المرسلات · Khalifa al-Tunaiji
- المرسلات · Abdullah Awad al-Juhani
- المرسلات · Nasser al-Qatami
- المرسلات · Fares Abbad
- المرسلات · Salah al-Budair
- المرسلات · Salah Bukhatir
- المرسلات · Abdullah al-Matroud
- المرسلات · Abdul Mohsen al-Qasim
- المرسلات · Ali Jaber
- المرسلات · Khalid Abdullah al-Qahtani
- المرسلات · Mahmoud Ali al-Banna
- المرسلات · Sahl Yasin
- المرسلات · Ahmad Nauina
- المرسلات · Akram al-Alaqmi
- المرسلات · Ali Hajjaj al-Suwaisi
- المرسلات · Aziz Alili
- المرسلات · Yasser Salamah
- المرسلات · Nabil ar-Rifai
- المرسلات · Muhammad AbdulKareem