سورۃ لقمان 31:19
یہ سورۃ لقمان کی 34 آیات میں سے آیت 19 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3488، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 412 پر ہے۔
وَٱقۡصِدۡ فِي مَشۡيِكَ وَٱغۡضُضۡ مِن صَوۡتِكَۚ إِنَّ أَنكَرَ ٱلۡأَصۡوَٰتِ لَصَوۡتُ ٱلۡحَمِيرِ
اپنی رفتار میں میانہ روی اختیار کر1 ، اور اپنی آواز پست کر2 یقیناً آوازوں میں سب سے بدتر آواز گدھوں کی آواز ہے.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی چال اتنی سست نہ ہو جیسے کوئی بیمار ہو اور نہ اتنی تیز ہو کہ شرف ووقار کے خلاف ہو، اسی کو دوسرے مقام پر اس طرح بیان فرمایا «يَمْشُونَ عَلَى الأَرْضِ هَوْنًا» (الفرقان: 63) ”اللہ کے بندے زمین پر وقار اور سکونت کےساتھ چلتے ہیں“۔
- 2 یعنی چیخ یا چلا کر بات نہ کر، اس لئے کہ زیادہ اونچی آوازسے بات کرنا پسندیدہ ہوتا تو گدھے کی آواز سب سے اچھی سمجھی جاتی لیکن ایسا نہیں ہے، بلکہ گدھے کی آواز سب سے بدتر اور کریہ ہے۔ اسی لئے حدیث میں آتا ہے کہ (گدھے کی آواز سنو تو شیطان سے پناہ مانگو) (بخاری، کتاب بدء الخلق اور مسلم وغیرہ)۔
31:19 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 31:19
Al-Mukhtasar
19-اپنی چال درمیانی رکھو جس سے وقار ظاہر ہو۔ نہ زیادہ تیز چلو نہ رینگ رینگ کر۔ اپنی آواز نیچی رکھو، اس قدر اونچی نہ ہو کہ اوروں کو تکلیف دے۔ بلاشبہ آوازوں میں سے گدھے کی آواز بہت زیادہ بلند ہونے کی وجہ سے بدتر ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 21
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 412
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 413
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 414
آیت 31:19 کس سورت میں ہے؟
سورۃ لقمان. 114 میں سے سورت نمبر 31 · آیات کی تعداد: 34.
آیت 31:19 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 21.
آیت 31:19 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 412 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 413 · نسخ مصحف (612 صفحات): 414.
آیت 31:19 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 31:19 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 31:19: حروف کی تعداد 44، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 31:19 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 31:19 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,488 ہے۔
سورۃ لقمان میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ لقمان: آیات کی تعداد 34۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 31 پر ہے۔
سورۃ لقمان مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ لقمان مکی ہے۔
کیا آیت 31:19 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 31:19 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ لقمان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 34 آیات اور 546 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔