مواد پر جائیں

سورۃ لقمان 31:20

یہ سورۃ لقمان کی 34 آیات میں سے آیت 20 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3489، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 413 پر ہے۔

أَلَمۡ تَرَوۡاْ أَنَّ ٱللَّهَ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِي ٱلۡأَرۡضِ وَأَسۡبَغَ عَلَيۡكُمۡ نِعَمَهُۥ ظَٰهِرَةٗ وَبَاطِنَةٗۗ وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يُجَٰدِلُ فِي ٱللَّهِ بِغَيۡرِ عِلۡمٖ وَلَا هُدٗى وَلَا كِتَٰبٖ مُّنِيرٖ

کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالیٰ نے زمین وآسمان کی ہر چیز کو ہمارے کام میں لگا رکھا ہے1 اور تمہیں اپنی ﻇاہری وباطنی نعمتیں بھرپور دے رکھی ہیں2، بعض لوگ اللہ کے بارے میں بغیر علم کے اور بغیر ہدایت کے اور بغیر روشن کتاب کے جھگڑا کرتے ہیں.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 تسخیر کا مطلب ہے انتفاع (فائدہ اٹھانا) جس کو (یہاں کام سے لگا دیا) سے تعبیر کیا گیا ہے جیسے آسمانی مخلوق، چاند، سورج، ستارے وغیرہ ہیں۔ انہیں اللہ تعالیٰ نے ایسے ضابطوں کا پابند بنا دیا ہے کہ یہ انسانوں کے لئے کام کر رہے ہیں اور انسان ان سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔ دوسرا مطلب تسخیر کا تابع بنا دینا ہے۔ چنانچہ بہت سی زمینی مخلوق کو انسان کے تابع بنا دیا گیا ہے جنہیں انسان اپنی حسب منشاء استعمال کرتا ہے جیسے زمین اور حیوانات وغیرہ ہیں۔ گویا تسخیر کا مفہوم یہ ہوا کہ آسمان وزمین کی تمام چیزیں انسانوں کے فائدے کے لئے کام میں لگی ہوئی ہیں، چاہے وہ انسان کے تابع اور اس کے زیر تصرف ہوں یا اس کے تصرف اور تابعیت سے بالا ہوں۔ (فتح القدیر)۔
  2. 2 ظاہری سے وہ نعمتیں مراد ہیں جن کا ادراک عقل، حواس وغیرہ سے ممکن ہو اور باطنی نعمتیں وہ جن کا ادراک واحساس انسان کو نہیں۔ یہ دونوں قسم کی نعمتیں اتنی ہیں کہ انسان ان کو شمار بھی نہیں کر سکتا۔
  3. 3 یعنی اس کے باوجود لوگ اللہ کی بابت جھگڑتے ہیں، کوئی اس کے وجود کے بارے میں، کوئی اس کے ساتھ شریک گرداننے میں اور کوئی اس کے احکام وشرائع کے بارے میں۔

31:20 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ لقمان
0/34
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي لقمان 31:20 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 31:20

Al-Mukhtasar

20-اے لوگو! کیا تم نے مشاہدہ نہیں کیا کہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں کی چیزوں، یعنی سورج، چاند اور ستاروں سے فائدہ اٹھانا تمھارے لیے نہایت آسان کر دیا ہے۔ زمین کے چوپایوں، درختوں، فصلوں اور جڑی بوٹیوں سے فائدہ اٹھانا بھی تمھارے لیے آسان کر دیا اور تم پر اپنی ان نعمتوں کو مکمل کیا جو دیکھنے والوں کے لیے بالکل ظاہر ہیں، جیسے شکل و صورت کی خوبصورتی اور چال ڈھال کا حسن، اور باطنی نعمتیں بھی مکمل کر دیں جو چھپی ہیں جیسے عقل و شعور اور علم۔ ان نعمتوں کے باوجود کئی لوگ ایسے ہیں جو وحی الٰہی کے معتبر علم یا روشن عقلی دلیل اور اللہ کی طرف سے نازل ہونے والی واضح کتاب کے بغیر ہی اللہ تعالیٰ کی توحید کے بارے میں جھگڑا کرتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
30
مدینہ مصحف (604 صفحات)
413
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
413
نسخ مصحف (612 صفحات)
414
آیت 31:20 کس سورت میں ہے؟

سورۃ لقمان. 114 میں سے سورت نمبر 31 · آیات کی تعداد: 34.

آیت 31:20 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 31:20 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 413 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 413 · نسخ مصحف (612 صفحات): 414.

آیت 31:20 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 30.

آیت 31:20 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 31:20: حروف کی تعداد 106، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 31:20 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 31:20 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,489 ہے۔

سورۃ لقمان میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ لقمان: آیات کی تعداد 34۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 31 پر ہے۔

سورۃ لقمان مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ لقمان مکی ہے۔

کیا آیت 31:20 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 31:20 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ لقمان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 34 آیات اور 546 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play