مواد پر جائیں

سورۃ لقمان 31:21

یہ سورۃ لقمان کی 34 آیات میں سے آیت 21 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3490، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 413 پر ہے۔

وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱتَّبِعُواْ مَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ قَالُواْ بَلۡ نَتَّبِعُ مَا وَجَدۡنَا عَلَيۡهِ ءَابَآءَنَآۚ أَوَلَوۡ كَانَ ٱلشَّيۡطَٰنُ يَدۡعُوهُمۡ إِلَىٰ عَذَابِ ٱلسَّعِيرِ

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی اتاری ہوئی وحی کی تابعداری کرو تو کہتے ہیں کہ ہم نے تو جس طریق1 پر اپنے باپ دادوں کو پایا ہے اسی کی تابعداری کریں گے، اگرچہ شیطان ان کے بڑوں کو دوزخ کےعذاب کی طرف بلاتا ہو.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی طرفگی یہ ہے کہ ان کےپاس کوئی عقلی دلیل ہے، نہ کسی ہادی کی ہدایت اور نہ کسی صحیفہ آسمانی سے کوئی ثبوت، گویا لڑتے ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی نہیں۔

31:21 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ لقمان
0/34
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي لقمان 31:21 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 31:21

Al-Mukhtasar

21-جب توحید کے بارے میں ان جھگڑا کرنے والوں سے کہا جاتا ہے کہ اس وحی کی پیروی کرو جو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول پر نازل کی ہے تو وہ کہتے ہیں: ہم اس کی پیروی نہیں کریں گے بلکہ ہم اپنے بڑوں کی پیروی میں اپنے معبودوں کی عبادت کریں گے۔ کیا وہ اپنے اسلاف اور بڑوں کی تب بھی پیروی کریں گے جب شیطان انھیں بتوں کی عبادت کے ذریعے سے گمراہ کر کے قیامت کے دن بھڑکتی آگ کے عذاب کی طرف بلاتا ہو؟!

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
21
مدینہ مصحف (604 صفحات)
413
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
413
نسخ مصحف (612 صفحات)
414
آیت 31:21 کس سورت میں ہے؟

سورۃ لقمان. 114 میں سے سورت نمبر 31 · آیات کی تعداد: 34.

آیت 31:21 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 31:21 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 413 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 413 · نسخ مصحف (612 صفحات): 414.

آیت 31:21 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 21.

آیت 31:21 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 31:21: حروف کی تعداد 87، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 31:21 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 31:21 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,490 ہے۔

سورۃ لقمان میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ لقمان: آیات کی تعداد 34۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 31 پر ہے۔

سورۃ لقمان مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ لقمان مکی ہے۔

کیا آیت 31:21 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 31:21 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ لقمان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 34 آیات اور 546 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play