سورۃ سبا 34:12 سبأ
یہ سورۃ سبا کی 54 آیات میں سے آیت 12 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3618، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 429 پر ہے۔
وَلِسُلَيۡمَٰنَ ٱلرِّيحَ غُدُوُّهَا شَهۡرٞ وَرَوَاحُهَا شَهۡرٞۖ وَأَسَلۡنَا لَهُۥ عَيۡنَ ٱلۡقِطۡرِۖ وَمِنَ ٱلۡجِنِّ مَن يَعۡمَلُ بَيۡنَ يَدَيۡهِ بِإِذۡنِ رَبِّهِۦۖ وَمَن يَزِغۡ مِنۡهُمۡ عَنۡ أَمۡرِنَا نُذِقۡهُ مِنۡ عَذَابِ ٱلسَّعِيرِ
اور ہم نے سلیمان کے لئے ہوا کو مسخر کردیا کہ صبح کی منزل اس کی مہینہ بھر کی ہوتی تھی اور شام کی منزل بھی1 اور ہم نے ان کے لئے تانبے کا چشمہ بہا دیا2۔ اور اس کے رب کے حکم سے بعض جنات اس کی ماتحتی میں اس کے سامنے کام کرتے تھے اور ان میں سے جو بھی ہمارے حکم سے سرتابی کرے ہم اسے بھڑکتی ہوئی آگ کے عذاب کا مزه چکھائیں گے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی حضرت سلیمان (عليه السلام) مع اعیان سلطنت اور لشکر، تخت پر بیٹھ جاتے، اور جدھر آپ کا حکم ہوتا ہوائیں اسے اتنی رفتار سے لے جاتیں کہ ایک مہینے جتنی مسافت، صبح سے دوپہر تک کی ایک منزل میں طے ہوجاتی اور پھر اسی طرح دوپہر سے رات تک، ایک مہینے جتنی مسافت طے ہوجاتی۔ اس طرح ایک دن میں دو مہینوں کی مسافت طے ہوجاتی۔
- 2 یعنی جس طرح حضرت داود (عليه السلام) کے لئےلوہا نرم کردیا گیا تھا، حضرت سلیمان (عليه السلام) کے لئے تانبے کا چشمہ ہم نے جاری کردیا تاکہ تانبے کی دھات سے وہ جو چاہیں، بنائیں۔
- 3 اکثر مفسرین کے نزدیک یہ سزا قیامت والے دن دی جائے گی۔ لیکن بعض کے نزدیک یہ دنیوی سزا ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ایک فرشتہ مقرر فرما دیا تھا جس کے ہاتھ میں آگ کا سونٹا ہوتا تھا۔ جو جن حضرت سلیمان (عليه السلام) کے حکم سے سرتابی کرتا، فرشتہ وہ سونٹا اسے مارتا، جس سے وہ جل کر بھسم ہوجاتا۔ (فتح القدیر)۔
34:12 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 34:12
Al-Mukhtasar
12-ہم نے ہوا کو سلیمان بن داود علیہما السلام کے تابع کر دیا کہ وہ صبح ایک مہینے کی مسافت طے کرتی اور شام کو ایک مہینے کی مسافت طے کرتی۔ ہم نے اس کے لیے تانبے کا چشمہ جاری کر دیا تاکہ وہ تانبے سے جو چاہے بنائے اور ہم نے جنات اس کے تابع کر دیے جو اس کے رب کے حکم سے اس کے سامنے کام کرتے۔ جو جن ہمارے دیے گئے حکم کے مطابق کام کرنے سے منہ موڑتا، اسے ہم بھڑکتی آگ کا عذاب چکھاتے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 22
- الفاظ کی تعداد
- 27
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 429
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 429
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 430
آیت 34:12 کس سورت میں ہے؟
سورۃ سبا (سبأ). 114 میں سے سورت نمبر 34 · آیات کی تعداد: 54.
آیت 34:12 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 22.
آیت 34:12 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 429 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 429 · نسخ مصحف (612 صفحات): 430.
آیت 34:12 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 27.
آیت 34:12 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 34:12: حروف کی تعداد 106، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 34:12 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 34:12 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,618 ہے۔
سورۃ سبا میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ سبا: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 34 پر ہے۔
سورۃ سبا مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ سبا مکی ہے۔
کیا آیت 34:12 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 34:12 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ سبا کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 883 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔