سورۃ ص 38:24
یہ سورۃ ص کی 88 آیات میں سے آیت 24 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3994، پارہ 23۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 454 پر ہے۔
قَالَ لَقَدۡ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعۡجَتِكَ إِلَىٰ نِعَاجِهِۦۖ وَإِنَّ كَثِيرٗا مِّنَ ٱلۡخُلَطَآءِ لَيَبۡغِي بَعۡضُهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٍ إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ وَقَلِيلٞ مَّا هُمۡۗ وَظَنَّ دَاوُۥدُ أَنَّمَا فَتَنَّٰهُ فَٱسۡتَغۡفَرَ رَبَّهُۥ وَخَرَّۤ رَاكِعٗاۤ وَأَنَابَ ۩
آپ نے فرمایا! اس کا اپنی دنبیوں کے ساتھ تیری ایک دنبی ملا لینے کا سوال بیشک تیرے اوپر ایک ﻇلم ہے اور اکثر حصہ دار اور شریک (ایسے ہی ہوتے ہیں کہ) ایک دوسرے پر ﻇلم کرتے1 ہیں، سوائے ان کے جو ایمان ﻻئے اور جنہوں نے نیک عمل کیے اور ایسے لوگ بہت ہی کم ہیں2 اور (حضرت) داؤد (علیہ السلام) سمجھ گئے کہ ہم نے انہیں آزمایا ہے، پھر تو اپنے رب سے استغفار کرنے لگے اور عاجزی کرتے ہوئے گر پڑے اور (پوری طرح) رجوع کیا.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 البتہ اس اخلاقی کوتاہی سے اہل ایمان محفوظ ہیں، کیونکہ ان کے دلوں میں اللہ کا خوف ہوتا ہے اور عمل صالح کے وہ پابند ہوتے ہیں۔ اس لئےکسی پر زیادتی کرنا اور دوسرے کا مال ہڑپ کر جانے کی سعی کرنا، ان کے مزاج میں شامل نہیں ہوتا۔ وہ تو دینے والے ہوتے ہیں، لینے والے نہیں۔ تاہم ایسے بلند کردار لوگ تھوڑے ہی ہوتے ہیں۔
- 2 وَخَرَّ رَاكِعًا کا مطلب یہاں سجدے میں گر پڑنا ہے۔
38:24 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 38:24
Al-Mukhtasar
24- چنانچہ داود علیہ السلام نے ان کے درمیان فیصلہ کیا اور دعویٰ کرنے والے کو مخاطب کرکے کہا: یقیناً تیرے بھائی نے تجھ سے تیری ایک دنبی اپنی دنبیوں میں ملانے کا سوال کر کے تجھ پر ظلم کیا ہے اور بلاشبہ اکثر شریک اور حصے دار ایک دوسرے کا حق غصب کر کے اور انصاف نہ کر کے ایک دوسرے سے زیادتی کرتے ہیں سوائے ایمان والوں کے جو نیک عمل کرتے ہیں، وہ اپنے حصے داروں کے ساتھ انصاف کرتے ہیں اور ان پر ظلم نہیں کرتے اور ایسے اوصاف والے لوگ بہت تھوڑے ہیں۔ داود علیہ السلام کو یقین ہوگیا کہ ہم نے اس جھگڑے کے ذریعے سے انھیں آزمایا ہے، چنانچہ انھوں نے اپنے رب سے بخشش مانگی، اللہ کا قرب حاصل کرنے کے لیے سجدہ کیا اور اس کے حضور توبہ کی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 23
- الفاظ کی تعداد
- 32
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 454
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 454
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 455
آیت 24 پر مدینہ مصحف میں سجدے کی علامت ہے۔
آیت 38:24 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ص. 114 میں سے سورت نمبر 38 · آیات کی تعداد: 88.
آیت 38:24 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 23.
آیت 38:24 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 454 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 454 · نسخ مصحف (612 صفحات): 455.
آیت 38:24 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 32.
آیت 38:24 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 38:24: حروف کی تعداد 134، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 38:24 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 38:24 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,994 ہے۔
سورۃ ص میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 38 پر ہے۔
سورۃ ص مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ص مکی ہے۔
کیا آیت 38:24 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 38:24 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 733 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔
کیا آیت 38:24 میں سجدہ ہے؟
آیت 24 پر مدینہ مصحف میں سجدے کی علامت ہے۔