سورۃ یونس 10:43 يونس
یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 43 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1407، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 214 پر ہے۔
وَمِنۡهُم مَّن يَنظُرُ إِلَيۡكَۚ أَفَأَنتَ تَهۡدِي ٱلۡعُمۡيَ وَلَوۡ كَانُواْ لَا يُبۡصِرُونَ
اور ان میں بعض ایسے ہیں کہ آپ کو تک رہے ہیں۔ پھر کیا آپ اندھوں کو راستہ دکھلانا چاہتے ہیں گو ان کو بصیرت بھی نہ ہو؟1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اسی طرح بعض لوگ آپ کی طرف دیکھتے ہیں لیکن مقصد ان کا بھی چونکہ کچھ اور ہوتا ہے اس لئے انہیں بھی اس طرح کوئی فائدہ نہیں ہوتا، جس طرح ایک اندھے کو نہیں ہوتا۔ بالخصوص وہ اندھا جو بصارت کے ساتھ بصیرت سے بھی محروم ہو۔ لیکن ان کی مثال ایسے ہی ہے جیسے کوئی اندھا جو دل کی بصیرت سے بھی محروم ہو مقصد ان باتوں سے نبی کی تسلی ہے۔ جس طرح ایک حکیم اور طبیب کو جب معلوم ہو جائے کہ مریض علاج کروانے میں سنجیدہ نہیں اور میری ہدایت اور علاج کی پرواہ نہیں کرتا، تو وہ اسے نظر انداز کر دیتا ہے اور وہ اس پر اپنا وقت صرف کرنا پسند نہیں کرتا۔
10:43 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 10:43
Al-Mukhtasar
43- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! مشرکوں میں سے کچھ وہ ہیں جو آپ کو ظاہری آنکھ سے دیکھتے ہیں لیکن بصیرت (دل کی آنکھ) سے نہیں دیکھتے۔ کیا بھلا آپ کو ان لوگوں کی بینائی لوٹانے کا اختیار ہے جن کی بینائی چھین لی گئی ہو؟! آپ اس کی استطاعت نہیں رکھتے اور اسی طرح آپ اسے ہدایت نہیں دے سکتے جس کی بصیرت جاتی رہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 214
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 214
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 215
آیت 10:43 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.
آیت 10:43 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 10:43 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 214 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 214 · نسخ مصحف (612 صفحات): 215.
آیت 10:43 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 10:43 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 10:43: حروف کی تعداد 45، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 10:43 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 10:43 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,407 ہے۔
سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔
سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یونس مکی ہے۔
کیا آیت 10:43 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 10:43 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔